جنوبی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر معیز اور لانس نائیک جبران اللہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،میجر معیز شہید نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا۔
(جاری ہے)
حمزہ شہباز نے کہا کہ ان جوانوں کی لازوال قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے،دشمن کے شر سے قوم کو محفوظ رکھنے کی خاطر ان بہادر جوانوں نے اپنا کل ہمارے آج پر قربان کیا ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کے شہدا کے لواحقین اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا
فائل فوٹوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارجیوں کی نقل وحرکت کا پتا لگایا۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر طور پر بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔
مارے گئے خوارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔