جم جائے بغیر وزن کیسے کم کیا؟، بلاول بھٹو نے سارا پلان بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ چند عرصے میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اوزیمپک استعمال کر رہے ہیں، (یہ وہ دوا ہے جو عموماً ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے)۔
اب حال ہی میں صحافی رؤف کلاسرا نے بلاول بھٹو سے ان کے وزن میں کمی کے حوالے سے سوال کیا کہ لوگ اس حوالے سے جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے اپنا وزن کیسے کم کیا اور اس کے بارے میں کوئی ٹپس بھی دیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ورزش کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن میرے خاندان میں شوگر کا مسئلہ ہے جس کے بعد میں نے چیزوں کو سنجیدہ لینا شروع کر دیا۔
ڈائٹ پلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کاربوہائڈریٹ اور چینی نہیں لیتا اور پروٹین زیادہ لیتا ہوں۔ سبزی اور دالوں کے ساتھ باجرے کی روٹی کھاتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دو سال سے میں سختی سے اس پر عمل کر رہا ہوں۔ بلاول نے کہا کہ پہلے میری ان چیزوں میں بالکل دلچسپی نہیں تھی کہ کیا کھانا کھا رہا ہوں اور جم کیا ہوتا ہے۔
There was a huge storm on social media recently as how @BBhuttoZardari dramatically transformed his personality and lost considerable weight.
Now in his first podcast with me, BBZ finally shares all secrets of interesting tricks he applied to take a new&pleasant shape.
Complete… pic.twitter.com/Or5TSyf1ZA
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) June 25, 2025
صحافی نے ان سے مزید سوال کیا کہ آپ کے بارے میں میمز بھی بنائی جاتی ہیں تو کیا آپ انہیں انجوائے کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں میمز نہیں دیکھتا ہاں کبھی کبھار کوئی چیز وائرل ہو جائے تو دوست احباب شیئر کر دیتے ہیں پھر دیکھ لیتا ہوں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان سے وزن میں کمی کرنے کا طریقہ پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’چینی اور روٹی کھانا بند کریں، ورزش کرنا اور جم جانا شروع کریں‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوزیمپک بلاول بھٹو بلاول بھٹو وزن ڈائٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوزیمپک بلاول بھٹو بلاول بھٹو وزن ڈائٹ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات، اُن کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔
بلاول بھٹو نے اس موقع پر وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت، مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعاء اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔ انہوں نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔
سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد صدیقی وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو ،رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید