ماسکو ایئرپورٹ پر وحشی اسرائیلی آبادکار کا کمسن ایرانی بچے پر "قاتلانہ حملہ"
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ماسکو کے شیرمیٹیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی دل دہلا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلاروس کیساتھ تعلق رکھنے والے غاصب اسرائیلی آبادکار نے 18 ماہ کے کمسن ایرانی بچے کو قتل کر ڈالنے کی نیت سے اٹھا کر زمین پر دے پٹخا ہے! اسلام ٹائمز۔ روسی دارالحکومت ماسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی کے ساتھ زمین پر پٹخ دینے والے غاصب اسرائیلی عفریت کی شناخت بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف کے نام سے ہوئی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس اسرائیلی یہودی کو حملے کے فوراً بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بچوں کے قاتل صیہونی آبادکار کے اس وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والا کمسن بچہ، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد اپنی حاملہ ماں کے ساتھ روس پہنچا تھا جبکہ اس حملے کے باعث اس کی کھوپڑی میں شدید فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئی ہیں جو اس وقت کوما کی حالت میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
ماسکو ریجن میں بچوں کے امور کی کمشنر کیسنیا مشونووا نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وٹکوف کو "عفریت" قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔ ادھر ٹائمز آف انڈیا نے بھی لکھا ہے کہ وٹکوف پر فی الحال "اقدام قتل" کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے جبکہ روسی حکام اس بات کی تحقیقات بھی کر رہے ہیں کہ کیا یہ حملہ "نسل پرستی" کی بنیاد پر کیا گیا تھا یا اس کے دیگر عوامل ہیں۔
-
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ماسکو میں اچانک نمودار ہونیوالے پُراسرار آگ کے گولے سے ہلچل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے دارلحکومت ماسکو میں اچانک نمودار ہونے والے آگ کے گولے نے ہلچل مچادی،جس نے رات میں دن کا سماں پیدا کردیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نہایت چمکیلی روشنی ممکنہ طور پر بولائیڈ کی وجہ سے تھی۔ یہ ایک چھوٹا شہابیہ ہوتا ہے جو ماحول کی گھنی تہوں میں مکمل طور پر بکھر جاتا ہے۔ ناسا کے اعداد و شمار کے مطابق ہر روز تقریباً 100 ٹن کائناتی دھول اور چھوٹا ملبہ زمین کی فضا میں داخل ہوتا ہے، جن میں سے زیادہ تر 120 کلومیٹر کی بلندی پر مکمل طور پر جل جاتا ہے۔