ایرانی شہدا کے لیے تہران میں قومی جنازے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ایران کے عوام، اعلیٰ حکام اور مذہبی شخصیات ہفتہ کے روز تہران میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے سینیئر ایرانی کمانڈروں کے لیے ایک قومی جنازے میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی جنرل اسماعیل قاآنی زندہ، شہادت کی اسرائیلی افواہیں بے بنیاد ثابت
13 جون کو صیہونی حکومت نے ایران پر بلااشتعال جارحیت کا آغاز کیا، جس کے دوران ایران کی جوہری، عسکری اور رہائشی تنصیبات پر فضائی حملے کیے گئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 600 سے زائد ایرانی شہری شہید ہوئے، جن میں اعلیٰ فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور عام شہری شامل تھے۔
شہید ہونے والوں میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری، اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی، خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید، آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ اور متعدد ایرانی جوہری سائنسدان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی میں شہید ہونے والے ایرانی ملٹری چیف جنرل باقری کون تھے؟
ان حملوں کے فوراً بعد ایرانی افواج نے جوابی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اسلامی انقلابی گارڈز کور کی ایرو اسپیس فورس نے آپریشن ’ٹریو پرومس III‘ کے تحت اسرائیلی حکومت پر 22 مرحلوں میں جوابی میزائل حملے کیے، جن سے مقبوضہ علاقوں میں شدید جانی و مالی نقصان پہنچا اور بالآخر اسرائیلی حکومت کو جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔
شہید جنرل حسین سلامی اور ان کے دفتر کے سربراہ جنرل مسعود شنیعی کی تدفین جمعرات کو صبح 9 بجے ان کے آبائی شہر گلپایگان میں کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والے دیگر کمانڈروں کے لیے ایک قومی جنازے کی تقریب ہفتہ کے روز تہران میں منعقد ہوگی، جو صبح 8 بجے تہران یونیورسٹی کے مرکزی دروازے سے شروع ہو کر آزادی چوک تک جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر فریدون عباسی کون تھے؟
اس موقع پر عوام، سرکاری اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایران اسرائیل ایرانی شہدا قومی جنازہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران ایران اسرائیل ایرانی شہدا شہید ہونے میں شہید کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کا لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میدان لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرات کی تاریخ لکھی، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کیا، نشان حیدر کے وارث عظیم سپاہی نے دشمن کو اس کی صفوں میں گھس کر مارا۔انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، میجر طفیل نے زخمی ہونے کے باوجود پیش قدمی نہ روکی اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے مثال شجاعت کا یہ عظیم لمحہ ہماری نئی نسلوں کو ہمیشہ حوصلے اور عزم کا درس دیتا رہے گا، قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے سب سے آگے کھڑے ہو کر جنگ کی کایا پلٹ دی۔اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کے آخری الفاظ کہ "میں نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے، دشمن بھاگ گیا ہے"، آج ایک قومی حقیقت ہے، میجر طفیل محمد شہید کے الفاظ آج بھی وطن کے ہر سپاہی کا نعرہ ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں پاک بھارت جنگ میں یہ سنہرے الفاظ ہر میدان میں گونجتے رہے اور دشمن کو ہر محاذ پر ہزیمت اٹھانا پڑی، حالیہ جنگ میں ہمارا ہر سپاہی میجر طفیل محمد شہید بن کر لڑا اور اللہ تعالٰی نے قوم کو بے مثال فتح عطا فرمائی۔وفاقی وزیر داخلہ نے دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو دلیر قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔