پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، را کے 10 ایجنٹس گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاکستانی سکیورٹی اداروں نے سندھ اور پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 10 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا، تحقیقات کے مطابق ملزمان ریلوے اسٹیشن، مساجد اور اہم تنصیبات پر حملوں کی تیاری کررہے تھے۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سجاول سے ہے، ملزمان بھارتی کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزاد سلطان کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹوں کو بہاولپور اور بہاولنگر سے حراست میں لیا گیا، ملزمان سے موبائل فونز اور بھارتی آفیسرز کی آڈیوز بھی پکڑی گئیں۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حساس ادارے اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے، چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرتے تھے، گرفتار ملزمان بھارتی فوج کے کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے۔
شعیب میمن نے بتایا کہ ملزمان کا کام حساس فوجی تنصیبات کی تصاویر، جیو ٹیگ لوکیشن دینا تھا، ملزمان کے فون میں سے بھارتی نمبرز اور پاکستانی حساس تنصیبات کی تصاویر ملی ہیں۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے کار اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، چاروں ملزمان کا تعلق ضلع سجاول سے ہے۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے اہم آپریشن کیا، سی ٹی ڈی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 6 سہولت کار گرفتار کئے، اس آپریشن کا نام ’’آپریشن یلغار‘‘ رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور سے راء کے سہولت کار کو گرفتار کیا، بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے 2 بھارتی جاسوس گرفتار کیے، سی ٹی ڈی کی تحقیقات کے مطابق ملزمان بہاولپور میں مسجد، ریلوے اسٹیشن پر حملوں کی تیاری کررہے تھے۔
شہزاد سلطان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 بھارتی آفیسرز کی آڈیوز بھی پکڑی گئیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسران پاکستان میں تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، بھارتی میجر رویندرا نے سہولت کاروں کو بارڈر کے قریب بلا کر آئی ای ڈیز فراہم کیں، آئی ای ڈیز سے مسجد کو نشانہ بنایا جانا تھا۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ بھارتی ایجنسی ایجنٹوں کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے فنڈنگ کرتی رہی، برانچ لیس بینکنگ کی مدد سے بھی فنڈنگ کی گئی، میجر رویندرا اور انسپکٹر سنگھ کے نام سے بھارتی آفیسرز کی شناخت ہوئی۔
شہزاد سلطان نے مزید بتایا کہ بطور ریاست اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے، میانوالی اور ڈی جی خان پر ہونیوالے حملوں کو افغانستان سے فنڈ کیا جارہا ہے۔
پولیس افسران نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کرکے میانوالی اور ڈی جی خان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، پنجاب سے پکڑے جانے والے نیٹ ورک کا کراچی سے پکڑے جانے والے نیٹ ورک سے کوئی لنک سامنے نہیں آیا، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پکڑے جانیوالے تمام ایجنٹس پاکستانی شہری ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی خفیہ ایجنسی ایجنٹوں کو کہ ملزمان نے کہا کہ بھارتی ا بتایا کہ
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کیخلاف وزیراعلیٰ پختونخوا کی ہرزہ سرائی ناقابلِ برداشت ہے، محسن نقوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے خلاف دیے گئے بیان کو شرانگیز اور ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں دیا گیا بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جری افسران اور جوانوں کے بارے میں اس طرح کے بیانات صرف دشمن کو خوش کرنے کی کوشش ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم اور دنیا تسلیم کرتی ہے، جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن میں امن قائم کیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس صوبے کے سب سے زیادہ جوان شہید ہوئے، اسی کے وزیرِ اعلیٰ نے احسان فراموشی کی انتہا کر دی۔ محسن نقوی نے زور دیا کہ کوئی بھی محب وطن شہری اس طرح کے بیان کا تصور بھی نہیں کر سکتا، اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو فوراً قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔