بھارتی کرنل سے رابطے میں رہنے والے ’را‘ کے 4 ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قائد آباد میں حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار شدگان بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ ہیں اور بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے۔ ملزمان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
شعیب میمن نے بتایا کہ یہ دہشتگرد سال 2024 میں دہشتگردی کی تربیت کے لیے بھارت گئے تھے اور انہوں نے سجاول کے ساحلی راستے سے بھارت کا سفر کیا۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس ایس پی ایس آئی یو را ایجنٹ شعیب میمن قائد آباد گرفتار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی ایس آئی یو را ایجنٹ گرفتار ایس ایس پی
پڑھیں:
پڈعیدن ،نواحی علاقوں میں پولیس کا کامیاب کریک ڈائون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاوئون منشیات فروش و دیگر جرائیم پیشہ افراد خلاف کارروائیاں تیز 7 ملزمان گرفتار وسکی شراب،یمبلنگ آرٹیکلز اور مسروقہ موٹر سائیکلیںبرآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز سٹی تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم یاسر شاہ کے قبضے سے 04 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب نوشہرو فیروز سٹی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مارکر 6 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں حاجی خان رند، ماجد سولنگی، معشوق چاچڑ، ندیم مہر، فیروز مہر اور جمیل سولنگی شامل ہیں۔کنڈیارو تھانہ کی پولیس نے چوری کے دو الگ الگ مقدمات میں گرفتار ملزمان سے برآمد کی گئیں 2 موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کردیں۔برآمد شدہ مسروقہ موٹر سائیکلز کورٹ کے حکم کے تحت اصلی مالکان محمد جعفر گوپانگ اور عاشق علی گھانگھرو کے حوالے کی گئیں۔