—فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پھول نگر میں بائی پاس پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر کے نیچے گھس گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار سوار جاں بحق، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے لودھراں میں وین ٹریلر میں جاگھسی ،3جاں بحق ،14زخمی


ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

موٹر سائیکل سوار بیوی سمیت فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے اکبر چوک فلائی اوور سے موٹر سائیکل سوار جوڑا گر کر جاں بحق ہو گیا۔ دونوں میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کی موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق 65 سالہ شیخ افضل اور اس کی 60 سالہ اہلیہ عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے گھر واپس آرہے تھے کہ اکبر چوک فلائی اوور سے نیچے آتے ہوئے موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہوگئی۔

اسی دوران شیخ افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے گر گئے۔

عابدہ بانو موقع پر ہی جاں بحق جبکہ شیخ افضل ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی فلم میں انٹری؛ ٹریلر نے دھوم مچا دی
  • لاہور:سندر میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
  • موٹر سائیکل سوار بیوی سمیت فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
  • لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد مقابلے، زیادتی کے چوتھے ملزم سمیت  8 ہلاک، ڈسکہ میں اہلکار شہید
  • زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے
  • کراچی ابراہیم حیدری کے گھر میں زہریلا سانپ پکڑا گیا
  • کراچی: بے قابو ہوکر گھر میں گھسنے والا ٹریلر 4 دن بعد بھی وہہیں موجود
  • کراچی، کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد زخمی
  • کراچی؛ گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، چھتیں منہدم، 7 افراد زخمی
  • بالاکوٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 7 افراد جھلس گئے