ڈرائیور کی غفلت کے باعث موٹر وے پر بس کو حادثہ، خاتون جاں بحق، متعدد شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
موٹر وے ایم ون پر برہان ہے قریب مسافر بس کو حادثہ ۔حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق پندرہ سے زائد زخمی حادثے کے دوران دیگر گاڑیوں ٹکرانے پر انھیں بھی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق موٹر وے اور ریسکیو حکام نے کہا کہ موٹروے ایم ون برہان کے قریب کراچی سے باجوڑ جانے والی مسافر بس جس میں 42 مسافر سوار تھے حادثے کا شکار ہوکر الٹ ہوگی۔
حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جانبحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور پیرا میڈیکس عملہ موقع پر پہنچا۔
حکام نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے پیش أیا اور حادثے کے نتیجے میں چند دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
حادثے کے بعد بس ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ بس کو کرین کی مدد سے روڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
مزید قانونی کارروائی کے لیےمقامی تھانہ کی پولیس موقع پر طلب کر لی گئی جو کاروائی میں مصروف ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور، باراتیوں کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق،12زخمی
لاہور:(نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں بس حادثے کا شکار ہونے سے3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رائیونڈ روڈ جیا بگا کے قریب پیش آیا جہاں باراتیوں کی بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 12افراد شدید زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جن میں 7 افراد کو جنرل ہسپتال جبکہ 5 افراد کو انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالے ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔