برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس آمد، بلاول اور آصفہ بھٹو سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو ، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارتی استحکام میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ۔
بلاول بھٹو اور جین میریٹ کے درمیان بھارتی جارحیت کے بعد لندن کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول بھٹو کے دورہ برطانیہ کو سراہا۔
وائٹ ہاؤس نے فردو پر اسرائیلی اٹامک انرجی کمیشن کی رپورٹ شئیر کر دی
بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر بھی موجود تھے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: برطانیہ کی ہائی کمشنر بلاول بھٹو جین میریٹ آصفہ بھٹو
پڑھیں:
صدر مملکت اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے بلاول ہاؤس میں صدر مملکت آصف زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھی موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی، بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کے عمل کو قومی اتفاقِ رائے سے آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وفاقی حکومت کو آئینی ترامیم کی منظوری سے قبل تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تاکہ پارلیمانی عمل میں یکجہتی قائم رہے، ملاقات میں یہ تجویز بھی زیر غور آئی کہ اگر ضرورت پڑی تو مجوزہ ترامیم پر مزید مشاورت کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور طے کیا کہ مشاورت کا عمل آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔