گوجرانوالہ: بھتیجے نے کلہاڑی سے چچی کو قتل اور چچا کو زخمی کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
گوجرانوالہ میں گھر سے چلے جانے کا کہنے پر بھتیجے نے کلہاڑی کے وار کر کے چچی کو قتل اور چچا کو زخمی کر دیا۔
پولیس نے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق واقعہ مدرسہ چٹھہ کے علاقے میں پیش آیا۔
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں غیرت کے نام پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا۔
ملزم اپنے چچا کے گھر پر رہتا تھا تاہم اس کے رہنے پر اس کی چچی کو اعتراض تھا۔
2 روز قبل چچا اور چچی نے ملزم کو گھر سے جانے کہا تو جھگڑا ہو گیا تھا، آج دوبارہ اسی بات پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے چچی اور چچا دونوں پر کلہاڑی کے وار کر دیے۔
قتل ہونے والی چچی کی لاش اور زخمی چچا کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ