اسپیکر ایاز صادق کا اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی فلاح کیلئے بڑ اقدام
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کےلیے بڑا قدم اٹھالیا۔
اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی بینک کے ساتھ آسان شرائط پر قرض اسکیم کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی ملازمین کےلیے آسان شرائط پر قرض کی سہولت میسر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرض اسکیم سے کم آمدنی والے ملازمین کےلیے اپنا گھر بنانا یا خریدنا آسان ہوجائے گا۔
اس اقدام پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران اور عملے نے اسپیکر ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بڑا ریلیف
ویب ڈیسک : وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پنشن سے متعلق آفس میمورینڈم جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے بیان میں کہا ہے کہ تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا، 2011 سے 2024 کے دوران 5 اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس پنشن کا حصہ ہوں گے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔ جاری کردہ دستاویز کے مطابق 5 سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے، سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 5 سابقہ اضافے بھی شامل ہوں گے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 2011 میں 15 فیصد، 2015 میں 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا جبکہ 2022 میں 15 فیصد، 2023 میں 17.5 اور 2024 میں بھی 15 فیصر ریلیف دیا گیا۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید