چا ئنہ۔جنو بی ایشیا ایکسپو میں گلاب کی لکڑی کی خوشبو سے سر حد پار تعلقات کا فروغ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
کونمنگ (شِنہوا) نویں چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جنوبی ایشیائی پویلین میں داخل ہوتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ایک زبردست بازار میں گھوم رہے ہیں ۔ فضاء میں نایاب مصالحوں اور کندہ شدہ گلاب کی لکڑی کی خوشبو مہک رہی ہے، یہاں برصغیر کے کونے کونے سے لائی گئی مصنوعات سیا حوں کو اپنی جانب متو جہ کرتی ہیں۔
پاکستانی زون میں پہلی بار نمائش کنندہ رمیض سید اپنے بڑے بھائی جاوید سید سعد کے ساتھ اپنی خوشی نہ چھپا سکے، حیرت میں مبتلا کرنے والا اتنا بڑا مقام، اتنے سارے مہمان پا کستان میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ ان کے پیچھے نفاست سے تراشی گئی خوبصورت نقش و نگار والی الماریاں اسپاٹ لائٹس کی روشنی میں جگمگا رہی تھیں۔
بڑی محنت سے دانے دار نقش کی حامل الماری کی گرد صاف کر نے میں مصروف سعد نے اپنی کہانی بیان کر تے ہوئے کہا کہ ہم تین بھائی ہیں۔ ایک بھائی پا کستان میں ورکشاپ سنبھالتا ہے جبکہ رمیض اور میں سفر کرنے والے پرندوں کی طرح ہیں جو ایک نمائش سے دوسری نمائش کی طرف پرواز کرتے رہتے ہیں۔
بلند قامت پاکستانی نے پہلی بار 2013 میں کونمنگ میں ہو نے والی چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے پہلے ایڈیشن میں روز ووڈ فرنیچر کے ساتھ شرکت کی۔ 12 سال گزرنے کے باوجود وہ ایک بھی ایڈیشن چھوڑے بغیر ہر سال یہاں موجود رہے ہیں۔
انہوں نے ایکسپو کی ترقی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے ۔اس میں وسعت پاتے ہوئے مقامات، بڑھتی ہوئی شرکت اور امڈتے ہوئے ہجوم شامل ہیں۔ چین کی انسانی ہمدردی سے وہ بہت متاثر ہوئے جو خدمات کے معیار میں بہتری کے ساتھ نمایاں ہوئی۔ سعد نے جذبات سے بھرپور آواز میں کہاکبھی ہم مترجم اور کسٹمز کلیئرنس کے لیے ادھر اُدھر بھاگتے تھے۔ اب ون اسٹاپ سہولت اور ہمیشہ مدد کے لیے تیار رضاکار سب کچھ آسان بنا دیتے ہیں۔
سعد نے زور دے کر کہا کہ ترسیل نے ان کی خانہ بدوشی کی نمائش کو ممکن بنایا ۔چین بھر میں ان دیوقامت اشیاء کو بھیجنا مئوثر ترسیلی نظام کے بغیر ایک دیومالائی کہانی سے کم نہ ہوتا۔ انہوں نے ایک الماری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتا یا کہ گاہک صرف اپنا پتہ دیتے ہیں جبکہ باقی کام ایکسپریس ڈیلیوری خود سنبھال لیتی ہے۔
میزبان شہر کونمنگ ان کی تعریفوں کا مرکز بنا رہا۔یہ خوبصورت مناظر والا شہر شاندار موسم کے ساتھ صرف سیاحوں کے لیے جنت نہیں بلکہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کا ایک سنہری دروازہ بھی ہے سیاحوں کی مسلسل آمد نے ان کی بات کو سچ ثابت کیا،یہاں روزانہ کی فروخت 10 ہزار یوآن (تقریباً 1391 امریکی ڈالر) سے تجاوز کر جاتی ہے جو ہمارے آبائی شہر کی کمائی سے کہیں زیادہ ہے۔
سعد کے بوتھ کے ساتھ ان کے آبائی علاقے سے تعلق رکھنے والے اور روانی سے چینی زبان مینڈرن بولنےوالےتانبے کے ہنر مند طلحہ نے اپنی کہانی سنائی۔ چین میں ایک سال کے کالج ایکسچینج پروگرام کے بعد وہ واپس جانے کا شدید خواہشمند تھے۔ 3 بار نمائش میں حصہ لینے والے طلحہ نے کہا کہ گزشتہ ایکسپو میں سعد کی کامیابی نے مجھے متاثر کیا۔ اس نے مزید کہامنافع اور چین کا دوبارہ دورہ ایک تیر سے دو شکار کرنے کے برابر ہے ۔ہال کے اندرونی حصے میں سعد کے دوست اظہر عباس ایک ہجوم میں بہترین چینی زبان بو لتے ہوئے پاکستانی چپلیں فروخت کر رہے تھے۔ یونیورسٹی کے بعد مقامی خاتون سے شادی کر نے والے کونمنگ کے پرانے رہائشی عباس نے ایکسپو کو اپنی فروخت کے لئے زبردست مقام قرار دیا۔
سعد نے کہاکہ چینی صارفین کی مارکیٹ میں بے پناہ صلاحیت ہے اور رین منبی(چینی کرنسی) کی شرح تبادلہ مستحکم ہے،یہاں کاروبار کرنا مجھے بہت محفوظ محسوس ہوتا ہے۔
ایکسپو سے اپنی توقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعد نے اپنے بوتھ پر موجود ” مجھے چین سے پیار ہے” کے نشان پر انگلی رکھتے ہوئے کہا کہ منافع نہ بھی ہو تو میں پھر بھی واپس آؤں گا، یہاں کے دوست بھائیوں کی طرح ہیں، مجھے یہ ملک اپنا دوسرا گھر محسوس ہوتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ساتھ نے والے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر صحت کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، ملک بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے فروغ پر اتفاق
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے نظامِ صحت کو مضبوط بنانے کے لیے جاری اقدامات اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر صحت نے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ورلڈ بینک پروگرام کی مدت میں ایک سال توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ورلڈ بینک کی درخواست پر انٹر منسٹریل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کونسل کو فوری طور پر دوبارہ فعال کرنے اور اسی ہفتے بین الصوبائی وزارتی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی، تاکہ پالیسی سطح پر مربوط مشاورت کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی
مصطفیٰ کمال نے اسی ہفتے یونیورسل ہیلتھ کوریج سے متعلق اجلاس بلانے کا بھی اعلان کیا، تاکہ ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو تیز رفتاری سے بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے گلوبل فنانسنگ فیسیلٹی کے تحت خواتین، بچوں اور نوعمر افراد کی صحت و غذائیت کے حوالے سے فوکل پرسن کی نامزدگی کی ہدایت بھی دی۔
ورلڈ بینک وفد نے آئندہ 2 سے 3 ماہ میں ڈونر کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی، جس کا مقصد وفاقی وزیر کے آئندہ 2 سے 3 سالہ وژن کو اجاگر کرنا اور پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت اور اسرائیلی جارحیت سے صحتِ عامہ کو خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال کا عالمی فورم پر انتباہ
وفاقی وزیر صحت نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزارت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وزارت صحت اور ورلڈ بینک کے درمیان قریبی رابطے اور معلومات کے تبادلے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے نظام صحت کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گلوبل فنانسنگ فیسیلٹی مصطفٰی کمال نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام ورلڈ بینک یونیورسل ہیلتھ کوریج