خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کر لی۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے میلوں دور دہشتگردوں کے ڈرونز کونشانہ بناکر گرا سکے گی۔
اینٹی ڈرون سسٹم کو اہم سرکاری تقاریب، شخصیات اورعمارتوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائیگا۔دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان اورجنوبی اضلاع میں دہشتگردی کیلئے ڈرونز استعمال کیے ہیں جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی بھارت نے پاکستان پرحملوں میں ڈرونز استعمال کیے تھے۔
اس حوالے سے انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ ہم مزید جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں اورپولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈرون سسٹم کو محرم کے جلوسوں میں سکیورٹی کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی، ٹرمپ ، ایران پر امریکی حملوں کو ہیروشیما پر ایٹمی بمباری سے تشبیہ دیدی جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی، ٹرمپ ، ایران پر امریکی حملوں کو ہیروشیما پر ایٹمی بمباری سے... وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایٹمی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ پنجاب سے را کے 6 سہولت کار گرفتار، مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملوں کی منصوبہ بندی بے نقاب عاصم منیر بہترین انسان اورانکی شخصیت متاثر کن ہے،ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پولیس ٹیکنالوجی حاصل اینٹی ڈرون
پڑھیں:
بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔