پنجاب سے را کے 6 سہولت کار گرفتار، مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملوں کی منصوبہ بندی بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)کراچی سے بھارتی ایجنسی را کے چار دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع سے را کے چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب وقار عظیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے سینئر افسران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو دشمن ملک کی سازش کی تفصیلات اور سی ٹی ڈی کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھاپے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے، بہاولپور میں دبئی سے فنڈنگ کرنے والا را کا سہولت کار رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) سے براہ راست IEDs حاصل کرنے والے 2 افراد بہاولنگر سے گرفتار کرلیے گئے۔سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب کر دی۔ را افسران میجر رویندرا راٹھور اور انسپکٹر سنگھ کی آڈیو انٹرسیپٹس (intercepts) حاصل کرلی گئیں۔
دہشت گردوں سے IEDs، حفاظتی فیوز اور خفیہ نقشے برآمد ہوئے۔ بھارت سے ملنے والی ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ اور حساس مقامات پر حملے شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے بتایا کہ انڈین دہشت گرد ایجنسی را کے گرفتار 6 سہولت کار پاکستانی شہری ہیں، یہ سہولت کار پاکستان میں رہ کر بھارتی ایجنسی را کے لئے کام کرتے تھے، را اپنی فنڈنگ دبئی سے کرپٹو کرنسی اور برانچ لیس کے ذریعے بھیجتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعاصم منیر بہترین انسان اورانکی شخصیت متاثر کن ہے،ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف عاصم منیر بہترین انسان اورانکی شخصیت متاثر کن ہے،ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام 5سال سے کم کرکے 4سال کرنے کا حکم انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کا اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا پاکستان نے مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے اور ایران کے جوہری تنازع کے پرامن حل کیلئے پانچ نکاتی تجاویز پیش کر دیں سپریم کورٹ نے ٹیکس دہندگان کی گرفتاری اور ایف آئی آرز کو غیر قانونی قرار دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سہولت کار

پڑھیں:

کراچی؛ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے مسافروں کو جدید سہولتیں مل گئیں

ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کے مسافروں کو کئی جدید سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔

کراچی کے کینٹ اسٹیشن میں مسافروں کی سہولت کے لیے سی آئی پی لاؤنجز اور خودکار سیڑھیوں، فری وائی فائی سمیت دیگر کئی جدید سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں مسافروں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے بہت مطالبہ تھا کہ یہاں کام کیا جائے۔ اب ہم نے لاہوراسٹیشن سے زیادہ بڑا اسٹیشن کراچی میں تبدیل کیا ہے۔ سی آئی پی لاؤنج کے ساتھ اکانومی اور فیملی ایریا بھی بنایا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا

حنیف عباسی نے کہا کہ ملک کا ہی نہیں بلکہ کراچی پاکستان ریلویز کا بھی حب ہے۔ ورلڈ کلاس ٹرین تیار کی ہے، جس میں فری وائی فائی کی سہولت دستاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریلویز میں سات سے 8 میں بہت کام کیا گیا ہے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون سے ریلوے ٹریکس پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہیں بننے میں 4 سے 5 سال لگیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کے جنگی جرائم  بے نقاب؛ دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کی زد میں
  • احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، رمضان سے قبل زیادہ طلب والی اشیاء کی پلاننگ کا حکم 
  • ایران: بھارتی شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری بند کرنے کا اعلان
  • عمران خان اپنی منصوبہ بندی پارٹی کو دے چکے،اب پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے؛ علیمہ خان
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
  • ایران نے بھارتیوں کیلئے ویزا فری انٹری سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • کراچی؛ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے مسافروں کو جدید سہولتیں مل گئیں
  • پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے 5افغانی گرفتار
  • پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات حاصل کرنے والے میں ملوث 5 افغان شہری گرفتار