گلگت بلتستان پولیس اہلکاروں کے ڈیلی الاؤنس میں سو فیصد اضافے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے اس اہم مسئلے کو اُٹھایا اور اراکین کو قائل کیا کہ پولیس اہلکاروں کو ان کا حق دیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ایوان نے گلگت بلتستان پولیس کے ڈیلی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے اس اہم مسئلے کو اُٹھایا اور اراکین کو قائل کیا کہ پولیس اہلکاروں کو ان کا حق دیا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کے لیے مناسب مالی مراعات کا ہونا ضروری ہے۔ ایوان نے متفقہ طور پر اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے بجٹ میں ڈیلی الاؤنس کی منظوری دے دی۔ ایوان نے پولیس اہلکاروں کو ڈیلی الاؤنس 440 سے بڑھا کر 880 کرنے کی منظوری دیدی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں گلگت بلتستان ڈیلی الاؤنس کی منظوری
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔