علی امین گنڈاپور اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں نے اڈیالہ جیل جانا ہے وہاں میرا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نام ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا ہے مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی مطمئن ہیں، کوئی اور نہیں ہے تو میں ذمہ دار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست کی ہے، تحریک انصاف میں کوئی گروپ نہیں، سب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہو جاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علی امین
پڑھیں:
صنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن سوشل میڈیا ایکسٹیوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلک جاوید کے والد جاوید اقبال نے درخواست دائر کی۔ ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے جاوید اقبال کی جانب سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے، فلک جاوید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔
والد نے درخواست میں عدالت سے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔