عبد الحمید بھٹہ ایک تجربہ کار اور اہل سفارتکار ہیں: رانا عابد حسین
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ عبد الحمید بھٹہ ایک تجربہ کار اور اہل سفارتکار ہیں اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں ان کی تعیناتی پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
رانا عابد حسین نے جاپان میں تعینات ہونے والے نئے سفیر عبد الحمید بھٹہ کو خوش آمدید کہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سفیر کی تقرری سے ناصرف پاکستانی کمیونٹی کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے بلکہ پاک جاپان اقتصادی، تجارتی اور کاروباری تعلقات میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان میں مقیم ہزاروں پاکستانی جن میں طلبہ، ورکرز، کاروباری حضرات اور خاندان شامل ہیں کو سفارت خانے سے کئی توقعات وابستہ ہیں، خاص طور پر ویزا، کاغذی کارروائی، NICOP، پاسپورٹ اور قونصلر سروسز کے سلسلے میں۔
رانا عابد حسین نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی کہ سفیر کو مکمل اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ کمیونٹی کی شکایات سن کر فوری طور پر ان کا حل نکال سکیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ عبد الحمید بھٹہ پاک جاپان تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی تاجروں اور جاپانی سرمایہ کاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستانی طیارے گرانے کابھارتی دعویٰ بے بنیاد‘ مضحکہ خیز ہے، عر فا ن صدیقی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے کو بے بنیاداور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا یہ جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ جھوٹ کبھی بانجھ نہیں رہتا بلکہ مزید جھوٹ پیدا کرتا ہے، مودی سرکار کا یہ دعوی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز سیگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے خواجہ آصف یا کسی بھی رہنما کی ملاقات کو غیر معمولی یا سازش کے رنگ میں پیش کرنا درست نہیں۔ یہ معمول کی سیاسی ملاقاتیں ہیں جنہیں غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر میڈیا میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس ملاقات کو کسی سرکاری افسر کی گرفتاری سے جوڑنا درست نہیں۔ تحریک انصاف کے 14 اگست کو احتجاج کے اعلان کے سوال پر انہوں نے کہا پی ٹی آئی عوامی طاقت کھو چکی ہے اور اب کوئی ان کے لیے سڑکوں پر نکلنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کی قومی تقاریب کو احتجاجی رنگ دینا 9 مئی سوچ کا تسلسل ہے۔ حکومت کو پی ٹی آئی سے کوئی خطرہ نہیں۔