ایم ایس ایم کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ "ہمارے تعلیمی ادارے صرف ڈگری تقسیم کرنے والے ادارے بن کر رہ گئے ہیں، جبکہ طلبہ کی شخصی، فکری اور اخلاقی تربیت کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔"انہوں نے بتایا کہ ایم ایس ایم اس خلا کو پُر کرنے کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں فکری نشستیں، تربیتی ورکشاپس، مطالعہ کی محافل، اور سیرت و اخلاقیات پر مبنی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم) کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے کہا ہے کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نوجوانوں کو علم، کردار، قیادت اور قومی خدمت کے جامع پیغام سے روشناس کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کسی بھی معاشرے کی فکری اور عملی تعمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور یہی وہ طبقہ ہے جس پر قوم کا مستقبل استوار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایس ایم کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی ورکشاپ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران اور مختلف کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ایک فکری، نظریاتی اور تربیتی تحریک ہے، جو نئی نسل کو محض تعلیمی اسناد ہی نہیں بلکہ دینی فہم، اخلاقی بصیرت اور قیادت کی صلاحیتیں بھی مہیا کرنا چاہتی ہے۔

شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ "ہمارے تعلیمی ادارے صرف ڈگری تقسیم کرنے والے ادارے بن کر رہ گئے ہیں، جبکہ طلبہ کی شخصی، فکری اور اخلاقی تربیت کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔"انہوں نے بتایا کہ ایم ایس ایم اس خلا کو پُر کرنے کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں فکری نشستیں، تربیتی ورکشاپس، مطالعہ کی محافل، اور سیرت و اخلاقیات پر مبنی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔ مرکزی صدر ایم ایس ایم نے سوشل میڈیا کے منفی استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور نوجوانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا:"یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسی پلیٹ فارمز اگر شعور کے بغیر استعمال ہوں تو وہ نوجوانوں کے وقت، ذہن اور صلاحیتوں کا زیاں بن جاتے ہیں۔ نوجوان ان پلیٹ فارمز کو مثبت مقصد کیلئے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چاہتی ہے کہ نئی نسل محض روزگار کے حصول کی خاطر تعلیم حاصل نہ کرے، بلکہ وہ قوم و ملت کی ترقی، فلاح اور بیداری کے لیے عزم، وژن اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ایس ایم نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا

گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو  ہونے کا اندیشہ
  • نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب
  • گلگت میں نئے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا: نواز شریف
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ