امریکہ، اسرائیل اور بھارت انسانیت کے قتل میں ملوث ہیں، ملی یکجہتی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا پاکستانی عوام کی توہین ہے۔ ایرانی عوام اور حکومت کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت پوری دنیا میں انسانیت کے قتل میں ملوث ہیں۔ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، جماعت اہلسنت بلوچستان کے رہنماء پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے رہنماء علامہ محمد رضا اخلاقی و دیگر نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس پچھلے دنوں کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں ایران پر حملے سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت پوری دنیا میں انسانیت کے قتل میں ملوث ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام سے متعلق فیصلے پر افسوس ہے۔ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لئے نامزد کرنا پاکستانی عوام کی توہین ہے۔ ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکہ کا بم اور اسرائیل کا میزائل کسی کا مذہب نہیں دیکھتا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے نے کہا کہ
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سے تحریک تحفظ آئین سے متعلق خصوصی گفتگو
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ 15 نومبر سے ملک بھر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام الناس کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے۔ گذشتہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے مسلط ہونے والے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ ولایت حسین جعفری کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ وہ اسوقت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی اور ملی یکجہتی کونسل کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد حوزہ علمیہ قم سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کیں۔ وہ کوئٹہ میں ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے قیام کیساتھ ہی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل علامہ ولایت حسین جعفری ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ 15 نومبر سے ملک بھر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام الناس کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے۔ گذشتہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے مسلط ہونیوالے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت جلسے کی اجازت نہیں دیتی، تاہم قانونی راستے اپنا کر جلسہ کریں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial