میرا برانڈ پاکستان بائیکاٹ مہم اور معیشت کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے، منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ اسرائیل کی امریکی سرپرستی میں جاری جارحیت، اہل غزہ پر ظلم، خواتین و بچوں کی شہادتیں اور خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے جیسے اقدامات کے خلاف مؤثر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، ان مظالم کے خلاف صرف مذمت کافی نہیں، بلکہ صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ اور اس بائیکاٹ مہم کو تیز و موثر بنانے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام “میرا برانڈ پاکستان” کے تیسرے میگا ایونٹ کی پری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہمیں “میرا برانڈ پاکستان” پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف بائیکاٹ مہم کو تقویت دیتا ہے بلکہ مقامی مصنوعات کو فروغ دے کر پاکستان کی معیشت کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
منعم ظفر خان نے پاکستان بزنس فورم کی بائیکاٹ مہم میں بھرپور جدوجہد اور مقامی مصنوعات کے فروغ کی کوششوں پر پوری ٹیم کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بزنس فورم آئندہ بھی صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ اور “میڈ ان پاکستان” کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
تقریب سے صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) جنید نقی، قائم مقام صدر پاکستان بزنس فورم عامر رفیع، معروف میڈیا پرسنالٹی اور “میڈ ان پاکستان موومنٹ” کے بانی رضوان جعفر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، گلشن کے ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹر فواد، ماڈل کالونی کے ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان سمیت دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔
شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کراچی کے اسکولز، کالجز، دینی ادارے، اساتذہ، علمائے کرام اور سیاسی جماعتوں نے عوام میں مقامی برانڈز کے فروغ اور بائیکاٹ مہم سے متعلق جو شعور اجاگر کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ شرکاء نے آئندہ اگست میں لاہور ایکسپو سینٹر میں ہونے والے “میرا برانڈ پاکستان” ایونٹ کی کامیابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میرا برانڈ پاکستان پاکستان بزنس فورم بائیکاٹ مہم کے فروغ
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔