عمران خان کو کوئی مائنس کرہی نہیں سکتا، جاوید ہاشمی اڈیالہ جیل پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سینئر سیاستدان اور سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو کوئی بھی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل آیا ہوں، میں یہاں آیا تو میرے آگے پولیس کھڑی کردی گئی۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں عمران خان کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ہی ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کچھ کنٹرول کرنا چاہتی ہے، عمران خان رہائی نہیں مانگ رہے وہ صرف رول آف لاء مانگ رہے ہیں۔
سینئر سیاستدان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے قریب گیا میں نے اس سے فاصلہ اختیار کیا، موجودہ حکومت کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں، اسی لیے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی سیاسی بندہ رہ ہی نہیں گیا، کون سی پارٹی ہے جس کو سیاسی پارٹی کہا جائے؟ جو آئین اور جمہوریت کی بات نہیں کرتا وہ سیاست نہیں کررہا، عمران خان کو کوئی مائنس کر ہی نہیں سکتا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاوید ہاشمی ہی نہیں
پڑھیں:
سوڈان میں فوج نے اومدرمان اور اٹبارا پر ڈرون حملے ناکام بنا دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خرطوم: سوڈانی فوج نے دارالحکومت خرطوم کے مغربی شہر اومدرمان اور شمالی علاقے اٹبارا پر کیے گئے ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، فوج کے فضائی دفاعی نظام نے علی الصبح کئی ڈرونز کو راستے میں ہی تباہ کردیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اومدرمان کے شمالی حصوں میں فجر سے قبل شدید اینٹی ایئرکرافٹ فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، اسی طرح اٹبارا سے بھی شہریوں نے اطلاع دی کہ تقریباً صبح 3 بجے ڈرونز کے جھنڈ نے شہر کو نشانہ بنایا، جس کے بعد فوجی تنصیبات سے گولہ باری کی آوازیں آئیں۔
تاحال ہلاکتوں یا نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں جب کہ فوج یا نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی جانب سے حملوں پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق حملے ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے کیے گئے، جو حال ہی میں امریکا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور مصر پر مشتمل کواڈ گروپ کی تجویز کردہ انسانی جنگ بندی سے اتفاق کر چکی ہے ، RSF نے جنگ بندی کی شرائط یا عملدرآمد کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی، جبکہ نہ ہی کواڈ گروپ اور نہ ہی فوج نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کیا ہے۔
سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ RSF گزشتہ کئی ہفتوں سے خرطوم اور دیگر شہروں میں شہری علاقوں پر ڈرون حملے کر رہی ہے، تاہم تنظیم نے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔
واضح رہے کہ 15 اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کے باوجود جنگ بندی کے قیام میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔