کراچی: پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وار سے قتل
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر اے 4 میں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کیا گیا۔
صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا، مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے اسے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی؛ سائٹ میں پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے
کراچی:سائٹ کے علاقے ولیکا گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔
ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ولیکا مسجد کے قریب 2 طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈکیت مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان شہری سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے اور پولیس کے پہنچتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ڈاکو مارے گئے۔
ہلاک دونوں ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔