امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگجو اور ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاید ہی اسرائیل کی تایخ میں ایسا لیڈر گزرا ہو۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے نزدیک ناقابلِ یقین ہے کہ اسرائیل کے لیے اتنا کچھ کرنے والے وزیراعظم کو سیاسی انتقامی مہم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول میں نے ابھی سنا کہ اسرائیلی وزیراعظم پیر کو عدالت میں پیش ہونا ہے تاکہ اس طویل مقدمے کی پیروی جاری رکھی جائے جسے وہ مئی 2020 سے جھیل رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے جس طرح سے اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ میں بچایا بالکل ویسے ہی نیتن یاہو کو بھی ان مشکلات سے بچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے "ٹروتھ سوشل" پر کیا۔ جس میں نیتن یاہو سے اپنی دوستی اور تعلق کا دم بھرا اور کرپشن مقدمات پر افسوس کا اظہار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ سب جانتے ہیں، اسرائیل حال ہی میں تاریخ کے بدترین ترین دور سے گزرا ہے جس میں نیتن یاہو نے ملک و قوم کی مضبوطی سے قیادت کی۔

امریکی صدر نے لکھا کہ اب جب کہ اسرائیل سے دور سے باہر آگیا تو نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کے نام پر احمقانہ اور پاگل پن پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو جنگِ عظیم کے وقت کے وزیرِ اعظم ہیں! وہ اور میں ایک چالاک، خطرناک اور دیرینہ دشمن ایران کے خلاف جنگ میں ایک جہنم سے گزرے ہیں۔

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کی تعریف میں آسمان اور زمین قلابیں ملاتے ہوئے کہا کہ اس وقت نیتن یاہو سے زیادہ اپنی سرزمین سے محبت کرنے والا کوئی اور نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگجو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران نیتن یاہو کے بجائے کوئی اور ملک کی سربراہی کر رہا ہوتا تو اسرائیل کو شدی نقصان، شرمندگی اور ابتری کا سامنا کرنا پڑتا۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ شاید اسرائیل کی تاریخ میں نیتن یاہو کا کوئی ثانی نہیں اور نتیجہ ایسا نکلا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ دنیا کا خطرناک ترین اور طاقتور جوہری ہتھیاروں کے منصوبے کا مکمل خاتمہ ہوا جو جلد تکمیل کے آخری لمحات میں تھا۔

امریکی صدر کے بقول یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اسرائیلی وزیرِ اعظم پر اس وقت مقدمہ چلایا جا رہا ہے جب کہ وہ عہدے پر موجود ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مطلابہ کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کو فوراً ختم کیا جائے یا پھر انھیں معافی دیدی جائے، ایک ایسے قومی ہیرو کی حیثیت سے جس نے اپنی ریاست کے لیے غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو 2020 سے کرپشن، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے تین مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ اسرائیل کے پہلے حاضر سروس وزیرِاعظم ہیں جو باقاعدہ ملزم کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کارروائیاں طویل عرصے سے جاری ہیں تاہم 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کے بعد شروع ہونے والی غزہ جنگ کی وجہ سے ان مقدمات میں بارہا تاخیر ہوئی ہے۔

بعض ناقدین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو جنگ کو طول دے کر انتخابات اور عدالتی فیصلوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان قریبی تعلقات ماضی میں بھی کئی بار خبروں کی زینت بن چکے ہیں، اور یہ تازہ بیان ان تعلقات کا تسلسل معلوم ہوتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکی ایٹمی دھمکیوں اور بڑھکوں پر چین کا سخت ردِعمل

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ کرۂ زمین کو 150 بار تباہ کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایٹمی دھمکیوں اور بڑھکوں پر چین کی وزارتِ خارجہ نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِینگ نے ایٹمی ہتھیاروں کی تخفیف سے متعلق مذاکرات میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنے ایٹمی ذخائر میں نمایاں کمی کرنی چاہیے۔ خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق، ماؤ نِینگ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کا ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ امریکہ اور روس کے ایٹمی قوتوں کے مقابلے میں قابلِ قیاس نہیں، اس مرحلے پر چین سے ایٹمی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق مذاکرات میں شمولیت کا مطالبہ غیرمنصفانہ، غیرمنطقی اور ناممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، جو دنیا کا سب سے بڑا ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ملک ہے، اسے اپنے ضمیر کے مطابق خلعِ سلاح کے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے اور اس میدان میں اپنی خصوصی و ترجیحی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ چینی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ اپنے ایٹمی ذخائر میں بنیادی اور خاطر خواہ کمی کرے تاکہ ایک جامع اور مکمل ایٹمی تخفیف کے لیے مناسب حالات پیدا ہو سکیں۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ کرۂ زمین کو 150 بار تباہ کر سکتا ہے۔ چین نے اس بیان کو ایٹمی رجزخوانی قرار دیتے ہوئے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایٹمی تسلط کے بجائے عالمی سلامتی کے تقاضوں کو ترجیح دے۔

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو کو غزہ پر حملوں کی اجازت دینے کی سیکیورٹی ناکامیوں کی تحقیقات کیلئے سوالات کا سامنا
  • غزہ نسلی کشی، ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • غزہ نسل کشی: ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • امریکی ایٹمی دھمکیوں اور بڑھکوں پر چین کا سخت ردِعمل
  • فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام، ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی: ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
  • ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت 37 اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • میں ایران پر اسرائیلی حملے کا انچارج تھا،ٹرمپ
  • ترکیہ نے غزہ میں نسل کشی پر نیتن یاہو سمیت اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
  • ترکیے نے غزہ میں نسل کشی پر نیتن یاہو سمیت اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے