Jang News:
2025-11-11@07:37:50 GMT

خیبر پختونخوا میں کل عام تعطیل ہو گی

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

خیبر پختونخوا میں کل عام تعطیل ہو گی

—فائل فوٹو

صوبۂ خیبر پختونخوا میں کل بروز جمعہ 26 جون 2025ء عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

اس حوالے سے صوبائی حکومت نے سرکاری اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

عوامی نیشنل پارٹی کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے متنازع بیان کی مذمت

ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے متنازع بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عہدہ بردباری اور سنجیدگی چاہتا ہے، پختونخوا جیسے حساس صوبہ میں ٹکراؤ قطعاََ حل نہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ کوئی ذی شعور شخص مسجد کی توہین جیسی حرکت تو دور اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان مساجد کی بے حرمتی کے مترادف ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا فرض ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے درمیان فاصلوں کو کم کریں اور باہمی اعتماد بحال کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حالات اس طرح ہی رہے تو خیبر پختونخوا کا مستقبل کیا ہوگا؟، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے صوبہ کے لیے بھی کچھ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، 170 میں سے 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل
  • پابندی ختم، سرکاری ملازمین کی آخر کار سنی گئی
  • کے پی میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
  • خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور بھرتیوں کی پابندی ختم
  • پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بی آر ٹی بس میں سفر کیلیے ٹکٹ لے رہے ہیں
  • خیبر پختونخوا کے سرکاری ونجی اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم چلانے فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ
  • اے این پی کی خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنیکی ترمیم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا
  • عوامی نیشنل پارٹی کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے متنازع بیان کی مذمت