Jasarat News:
2025-08-11@21:42:30 GMT

کراچی میں بارش کا آغاز،پنجاب میں بارش سے 7 اموات

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی/ لاہور/ جہلم/ بہاولنگر/ ملتان (آن لائن +مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی بھر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش، جل تھل ایک ہوگیا، تھوڑی ہی ہونیو الی بارش سے شہر کی بیشتر سڑکیں تالاب بن گئیں، کئی سڑکوں پر گٹر ابل پڑے، ٹریفک جام ہونے سے شہری اذیت میں مبتلا، بیشتر موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں، بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے تقریباً 300 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے گلشن اقبال، نارتھ کراچی ، ناظم آباد، سرجانی، گڈاپ، گلشن معمار اور دیگر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین اور دو بچیوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج(جمعہ) سے 29 جون تک گرج
چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز وقفے وقفے سے بادل برسیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک شہر کو متاثر کرتا رہے گا جبکہ دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک بھر میں اثرانداز ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں کراچی کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔ دوسری جانب جہلم میں ایک لوڈر رکشہ بارش کے باعث پھسل کر نالے میں جا گرا، جہاں ریسکیو ٹیم نے 6 افراد کو بروقت بچا لیا۔ بہاولنگر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔چونیاں میں بھی چھت گرنے سے 2 کمسن بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں، ملتان میں بوسن روڈ کے قریب آندھی سے گھر کی دیوار گرنے سے 3 خواتین دب کر زخمی ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بھی پنجاب کے کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے گلبرگ، قذافی اسٹیڈیم، ظہورالٰہی روڈ اور مین مارکیٹ میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری اور واسا حکام نے وزیراعلیٰ کو نکاسی آب اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات بارش کے

پڑھیں:

شہر قائد میں سرمئی بادلوں کا راج، موسم خوشگوار

شہرقائد میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے.شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ17 اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے. مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 14 سے 23 اگست تک مون بارشوں کا نیا اسپیل، سیلاب و اربن فلڈنگ کے خدشات
  • ’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار
  • بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی، دریاوں میں سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری
  • مون سون بارشیں کہاں اور کب تک؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  •   محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق تازہ پیشگوئی  
  • شہر قائد میں سرمئی بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
  • کراچی، ہیوی ٹریفک نے مزید دو افراد کو کچل دیا، مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 7 ڈمپر نذرآتش
  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ میں سیلاب
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور شدید حبس کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار