Jasarat News:
2025-08-11@18:22:24 GMT

شیر افضل مروت نے علیمہ خان کوفساد کی جڑ قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عاید کرتے ہوئے انہیں پارٹی کمزور کرنے کا ذمے دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے میں کسی رہنما اور لیڈر نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ یہ کام خود علیمہ خان نے کیا، انہوں نے جنید اکبر خان کو بھی علیمہ خان نے کال کر کے جھاڑ پلائی جب کہ علی اصغر خان کو بھی کال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھی صرف عمران خان کے ساتھ ہے، علیمہ خان نے سوشل میڈیا پر پختونخوا قیادت کے خلاف مہم چلوائی اور کہا ہے کہ وہ پارٹی و قیادت کے درمیان طلاق کروائیں گی۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور سمیت بجٹ پاس کرنے والے دیگر لوگوں کو تختہ مشق بنائیں گی اور کے پی قیادت و کارکنوں کے درمیان طلاق کروائیں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے علیمہ خان نے خان کو

پڑھیں:

 ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت، معیشت اور کرپشن سے نمٹنے پر غور

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اور کرپشن کے خلاف اقدامات پر تفصیلی مشاورت کا آغاز کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مری میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئیں، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر سینئر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
اہم امور زیر بحث
اس اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس میں نہ صرف ملکی سیاسی حالات بلکہ وفاق اور پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قیادت نے اس بات پر بھی غور کیا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے کن مؤثر حکمت عملی کو اپنایا جا سکتا ہے، تاکہ حکومتی شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
 اپوزیشن کی تحریک پر بھی بات چیت 
اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی درجہ حرارت اور اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک پر بھی مشاورت ہوئی۔ پارٹی قیادت نے اس حوالے سے مختلف ممکنہ چیلنجز اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
 ترقیاتی ایجنڈا اور گورننس پر توجہ 
قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، اور دونوں سطح پر (وفاق اور پنجاب) گورننس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  •  ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت، معیشت اور کرپشن سے نمٹنے پر غور
  • زیارت، اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی بیٹے سمیت اغوا
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا حکومت پر آئین شکنی اور معیشت تباہ کرنے کا الزام
  • شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کیا کہا؟جانیے
  • شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں: سلمان اکرم کا دو ٹوک بیان
  • علیمہ خان کا شیر افضل مروت پر کڑا وار
  • شیر افضل مروت پارٹی کا حصہ نہیں ہیں: سلمان اکرم راجہ کا دو ٹوک بیان
  • لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہید
  • شیر افضل مروت تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں : سلمان اکرم راجہ 
  • تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت