غزہ: 24 گھنٹوں میں 72 شہید، یورپی یونین کے رہنماؤں کا اسرائیلی جنگ فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے مختلف حملوں کے نتیجے میں میں کم از کم 72 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یورپی یونین کے رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیل کی جاری جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے اجلاس کے دوران رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
’فوری جنگ بندی ناگزیر ہے‘اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ
’ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فوری اور دیرپا جنگ بندی کے حامی ہیں۔ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے اسرائیل اور امریکا کے درمیان 2 ہفتوں میں غزہ جنگ کے خاتمے پر اتفاق، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
یورپی یونین نے غزہ میں انسانی بحران پر بھی تشویش ظاہر کی اور تمام فریقین سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران-اسرائیل کشیدگی پر تشویشیورپی رہنماؤں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان غیر مستحکم جنگ بندی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا۔
’یہ کمزور جنگ بندی کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں پورے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین سفارتی کوششوں کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 72 افراد شہیدغزہ کے اسپتال ذرائع نے معروف عرب ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘ کو بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے مختلف حملوں کے نتیجے میں میں کم از کم 72 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
انسانی امداد کے دوران بھی خونریزی جاریغزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق، گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران 549 فلسطینی اسرائیلی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اس وقت شہید ہوئے جب وہ انسانی امداد تک رسائی کی کوشش کر رہے تھے۔
اسی عرصے میں 4,066 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں زیادہ تر غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز کے قریب متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے غزہ میں جنگ بہت سخت، بوجھ ناقابل برداشت، اسرائیلی صدر کا اعتراف
جنگ کا خوفناک اعداد و شمارغزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک کم از کم 56,259 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ 132,458 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں انسانی بحران مزید گہرااسرائیلی جارحیت نہ صرف عام شہریوں کی جان لے رہی ہیں بلکہ اس کے سبب خوراک، پانی، ادویات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی بند ہو چکی ہے۔
اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق تنظیموں نے بھی فوری جنگ بندی اور محفوظ انسانی راہداریوں کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل غزہ فلسطین یورپی یونین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل فلسطین یورپی یونین یورپی یونین کا مطالبہ کے دوران شہید ہو کے لیے
پڑھیں:
گھوٹکی: پولیس ورینجرز کا آپریشن، 6 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید،2زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
(فائل فوٹو)
گھوٹکی:۔ ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ فورسز نے شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوﺅں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شدید مقابلے میں 6 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن میں گڈی شر، اکبر شر سمیت دیگر شامل ہیں۔
واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ رونتی کے کچے علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوﺅں کے دو گروپوں کے درمیان پہلے تصادم ہوا۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوﺅں نے پولیس پارٹی پر براہ راست حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار امجد شہید جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی انور کھیتران نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس اور رینجرز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور جدید ڈرون کیمروں، بھاری ہتھیاروں اور بکتربند گاڑیوں کی مدد سے ڈاکوﺅں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 ڈاکو ہلاک ہوئے، ہلاک ڈاکوﺅں کی لاشیں پولیس کی تحویل میں لے لی گئی ہیں جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ یہ آپریشن ڈاکوﺅں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ کچے کے علاقے میں جرائم کی حوصلہ شکنی کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، اور ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید اہلکار امجد کی فیملی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔