اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی، جس میں بجٹ منظوری پر اظہار تشکر کیا گیا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کے لیے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، جس پر ہم تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اب ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے دن رات  محنت کرنی ہے۔ میرا یقین محکم ہے کہ یہی مثالی اتحاد پاکستان کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔ افواج پاکستان پوری سیاسی قیادت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا نے یکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور ملکی فتح سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی وفد نے پاکستان کا مؤقف واضح اور بھارت کے پاکستان کے حوالے سے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ نہ صرف سفارتی وفد کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی بلکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے وفد کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان کی سفارتی اور فوجی فتح پر حکومت اور افواج پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے ایرانی  حکومت و برادر عوام کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کا اظہار کیا۔ جنگ کے دوران ایرانی قیادت بالخصوص صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ مکمل رابطے میں تھا۔ اسرائیل ایران تنازع کے حل سے خطے میں امن و خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن سے واپس نیویارک پہنچ گئے۔ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر فلسطین اورمقبوضہ کشمیر کےمظلوموں کی آواز بنیں گے،دہشت گردی اور اسلامو فوبیا پر بھی بات کریں گے،ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے پاکستان پر تباہ کن اثرات بھی وزیراعظم کی تقریر کے اہم حصے ہونگے۔

وزیراعظم مشرق وسطیٰ میں قیام امن ،غزہ میں جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق بھی پاکستان کا موقف واضح کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
  • نیویارک: وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، صحت، ڈمعیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تعاون پر اتفاق
  • پی ٹی آئی ارکان کے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں سے دیے گئے استعفے کب منظور ہوں گے؟
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات
  • سیلاب کے معاشی اثرات آئی ایم ایف جائزے کا حصہ بنائے جائیں: وزیراعظم کا مطالبہ
  • وزیراعظم کی کل وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات طے
  • وزیراعظم کی نیو یارک میں کویتی ولی عہد سے ملاقات، امیر کویت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
  • شہباز شریف کی شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر کویت کے ولی عہد سے ملاقات