کے پی میں پولیو کا ایک کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد 13 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پشاور:
رواں سال کا 13واں پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوگیا ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو لیبارٹری نے خیبر پختونخوا میں 18 سالہ متاثرہ لڑکی میں پولیو کی تصدیق کی۔
نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہر بچے تک رسائی کے لیے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات جاری ہیں۔
ادارے نے کہا کہ والدین وائرس کے خطرے کو سنجیدہ لیں اور ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔ پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-8
لاہور (نمائندہ جسارت) شہر لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے کیونکہ شہر کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ بار بار چلائی جانے والی پولیو مہم کے باوجود لاہور کو تاحال پولیو سے پاک نہیں کیا جا سکا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اگست میں لیے گئے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس موجود پایا گیا ہے۔نمونے آؤٹ فال روڈ، محمود بوٹی، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے تھے، جن میں وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 سال سے لاہور پولیو وائرس سے پاک نہیں ہو سکا، جس سے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مہمات کے باوجود پولیو وائرس کی موجودگی لمحہ فکر ہے۔