ملک بھر میں فوت شدگان اور میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے خلاف 30 جون سے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نادرا نے اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو تمام ایسے شناختی کارڈز کا مکمل ریکارڈ فراہم کر دیا ہے جن پر موبائل سمز جاری ہیں۔ ریکارڈ ملنے کے بعد پی ٹی اے نے مرحلہ وار سمز کی بندش کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، فوت شدگان اور میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر موبائل سموں کے استعمال کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا تھا۔ آن لائن بینکنگ اور آن لائن کاروبار کرنے والے شہری روزانہ لاکھوں، کروڑوں روپے کے فراڈ کا شکار ہورہے تھے۔

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ تر فراڈ میں استعمال ہونے والی موبائل نیٹ ورک کی سمیں ان شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تھیں جن کی میعاد ختم ہوچکی تھی یا جن کے مالکان انتقال کرچکے تھے۔

اس صورتحال کے پیش نظر 30 جون سے ملک بھر میں گرینڈ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا میں ان تمام شناختی کارڈز کی فہرست شامل ہے جن پر ہزاروں موبائل فون سمز استعمال کی جا رہی ہیں۔

نادرا کی تجویز کے مطابق، اس کارروائی کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا:

پہلا مرحلہ 30 جون 2025 سے شروع ہوگا جس میں ان شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کی جائیں گی جن کی میعاد 2017 میں ختم ہوچکی ہے۔

دوسرا مرحلہ 30 نومبر 2025 سے شروع ہوگا۔

تیسرا اور آخری مرحلہ 31 دسمبر 2025 کو مکمل کیا جائے گا جس میں ایسی تمام موبائل سمز بند کردی جائیں گی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق، لوگوں کو فراڈ سے بچانے کےلیے یہ آپریشن نادرا کے ساتھ مل کر شروع کیا جارہا ہے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز اور فوت شدگان کے عزیز و اقارب اگر ان سمز کو اپنے نام پر منتقل کرانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر نادرا سے ریکارڈ کی درستی کرائیں۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ جو شناختی کارڈز میعاد ختم ہونے یا فوتگی کی وجہ سے بند ہیں، اگر ان کے ورثا نادرا میں جمع کرا کر ریکارڈ درست نہیں کرائیں گے تو 30 جون سے پی ٹی اے ایسی تمام موبائل سمز بلاک کردے گا۔

یہ اقدام ملک میں سائبر کرائم اور مالی فراڈ کو روکنے، عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شناختی کارڈز پر میعاد ختم ہونے پی ٹی اے

پڑھیں:

قدرتی مناظر کو نقصان، فیصل مسجد سمیت 50 سے زائد مساجد غیر قانونی قرار، مسمار کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے پروٹیکشن آف نیچرل سینری آرڈیننس 1966 کے تحت پچاس سے زائد مساجد کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، فیصل مسجد سمیت کئی قدیم اور حکومتی قائم کردہ مساجد بھی ان نوٹسز کی زد میں آ گئی ہیں۔ فیصل مسجد سمیت 50 سے زائد مساجد کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا، گرانے کی تیاریاں۔ ان مساجد کی تعمیر سے قدرتی مناظر کو نقصان پہنچا ہے اور یہ 1966 کے پروٹیکشن آف نیچرل سینری آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔جن مساجد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں اسلام آباد کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد بھی شامل ہے۔ اسی طرح اسلام آباد کے راول ٹاؤن میں واقع مسجد کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے جو خود سی ڈی اے نے کروڑوں کے بجٹ سے بنائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف حلقوں کے مجسٹریٹس نے مساجد کی انتظامیہ کو طلب کر کے تحریری جواب جمع کرانے کا کہا ہے۔

نوٹس کے اجراء کے بعد مذہبی حلقوں میں شدید تشویش اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ متعدد علماء کرام، مدارس و مساجد کے منتظمین اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام آباد انتظامیہ کی نااہلی اور مساجد اور مدارس کو غیر ضروری طور پر ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیا۔ تمام مکاتب فکر کے مشترکہ فورم موومنٹ فار پروٹیکشن آف مساجد و مدارس کے قائدین نے اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • اسلحہ لائسنس سے متعلق اہم خبر
  • نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف اسرائیل میں بھی احتجاج، ایک لاکھ سے زائد افراد کا مظاہرہ
  • بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کیخلاف تحریک التوا جمع
  • نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول آسان بنا دیا، اب درخواست کہیں سے بھی ممکن
  • لندن میں ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی کے خلاف تاریخی احتجاج، 466 سے زائد افراد گرفتار
  • بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع
  • مقبوضہ کشمیر میں جاری آپریشن میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے؛ کئی زیر علاج
  • عرب اسلامی وزارتی اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید مذمت
  • موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے اوراداروں کو مراسلہ جاری
  • قدرتی مناظر کو نقصان، فیصل مسجد سمیت 50 سے زائد مساجد غیر قانونی قرار، مسمار کرنے کی تیاریاں