مون سون سیزن کا آغاز،ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ڈی اے متحرک
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
مون سون سیزن کا آغاز،ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ڈی اے متحرک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ممبر ایڈمن طلعت محمود کی زیر نگرانی سی ڈی اے متحرک، مون سون سیزن کا آغاز ، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ تیاریاں مکمل، سی ڈی اے نے مون سون سیزن کی مناسبت سے خصوصی پلان مرتب کر لیا، خصوصی پلان کے تحت فلڈ ریلیف کیمپ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا
فلڈ ریلیف سیل یکم جولائی سے 30 ستمبر تک قائم رہے گا، فلڈ ریلیف سیل کی سربراہی ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کرینگے، ریلیف سیل کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے گی، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ہیلپ لائن سے بھی مدد کی جائے گی، ریلیف کیمپ میں تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہ اپنا فوکل پرسن تعینات کرینگے، شعبہ صفائی بھی ریلیف کیمپ کے ماتحت اپنا آپریشن شروع کریگی، کچے گھر اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف خصوصی آپریشن کیا جائے گا، غیر قانونی تہہ خانوں اور نشیبی علاقوں کا سروے مکمل کر کے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائینگی
سی ڈی اے ہسپتال میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں سٹینڈ بائی رہیں گی، سملی اور راول ڈیم میں پانی کے اتار اور چڑھاو کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر شیئرکی جائے گی۔تمام تر پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ممبر ایڈمن سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ شہر کے تمام قبرستانوں ، چار دیواری اور خستہ حال قبروں کا خصوصی جائزہ لیا جائے اور مرمت کی جائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چالیس افراد کی موبائل ٹیمیں سٹینڈ بائی رکھی جائے ۔
Flood contingency plan 2025 (1)Downloadروزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم جولائی میں امریکا سمیت 4 اہم ممالک کا دورہ کریں گے نائب وزیراعظم جولائی میں امریکا سمیت 4 اہم ممالک کا دورہ کریں گے آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیا وفاقی حکومت نے سالانہ عبوری محصولات کے اعداد و شمار جاری کرنے پر پابندی لگادی فیصلہ سازی کا فقدان، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز،صرف کور کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو گا وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صورتحال سے نمٹنے سی ڈی اے کی جائے کے لیے
پڑھیں:
کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی ہلاکت، تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل
تحقیقاتی ٹیم آتشزدگی کے ان واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے ٹھوس کوششیں کرے گی، ٹھوس شواہد کے ساتھ تمام پہلوؤں سے تفتیش مکمل کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے راشد منہاس روڈ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے خونی حادثے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی زیر نگرانی ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کے اراکین میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون انعم تجمل ٹیم میں شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم آتشزدگی کے ان واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے ٹھوس کوششیں کرے گی، ٹھوس شواہد کے ساتھ تمام پہلوؤں سے تفتیش مکمل کی جائے۔
تحقیقاتی ٹیم تفتیش میں مدد کیلئے کراچی رینج کے کسی بھی افسر کو شریک کر سکتی ہے، تحقیقات کے دوران ہونے والی پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو دی جائے۔ واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تھانہ یوسف پلازہ اور ایف بی انڈسٹری ایریا کی حدود راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روند ڈالا تھا، جس میں بہن بھائی جاں بحق، جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہوئے تھے، خوفناک خونی حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی تھی۔