دنیا کے 10 سب سے زیادہ امن پسند ممالک؛ گلوبل پیس نے فہرست جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گلوبل پیس انڈیکس نے حالیہ دنوں میں 10 سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔
گلوبل پیس انڈیکس نے 2025 میں سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست مرتب کی ہے۔ یہ فہرست انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ درج ذیل ان 10 ممالک کے نام ذکر کیے گئے ہیں۔
آئس لینڈمسلسل 17ویں سال دنیا کا سب سے پرامن ملک، تشدد یا مسلح تنازعات سے پاک رہا ہے اور اس بار بھی سرفہرست ہے۔
آئرلینڈ:آئرلینڈ کم عسکریت پسندی اور سیاسی استحکام میں اضافے کیوجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈتیسرے نمبر پر ایشیا-پیسیفک کا سب سے پرامن، تشدد و دہشت گردی کی شرح میں کمی والا ملک نیوزی لینڈ ہے۔
آسٹریامستحکم معاشرتی و عسکری پالیسی کے علاوہ آسٹریا اقوام متحدہ میں امن مشنز کا حصہ رہا ہے۔
سوئٹزرلینڈیہ ملک سیاسی استحکام، کم تشدد اور اپنے شہریوں کی بےمثال خدمات کیوجہ سے پانچویں نمبر پر ہے۔
سنگاپورسنگاپور بھی ایشیا کے سب سے پرامن ممالک میں نام آتا ہے یہ بہترین معاشرتی تحفظ میں منفرد مقام کیوجہ سے فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔
پرتگالیہ ملک کرائم میں کمی، عسکری اخراجات میں معمولی استحکام کیوجہ سے ساتویں نمبر پر ہے۔
ڈنمارکمعاشرتی تحفظ میں ڈنمارک بہتری مگر عسکری اخراجات میں معمولی اضافے کیوجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔
سلووینیایورپ میں امن کا نمونہ اور کم سیاسی تشدد کیلئے جانا جانے والا ملک سلووینیا ہے جسے نویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
فِن لینڈفہرست میں آخری نمبر پر فن لینڈ ہے جہاں جرائم میں نمایاں کمی اور سیاسی استحکام میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نمبر پر ہے کیوجہ سے
پڑھیں:
مری میں میں تین روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر مری میں سکیورٹی خدشات کے باعث 12، 13 اور 14 اگست 2025 کو دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران شہر میں صرف فیملیز کو داخلےکی اجازت ہو گی، جبکہ انفرادی یا غیر خاندانی گروپس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنےکے لیے کیا گیا ہے۔ خاص طور پر مال روڈ اور جی پی او چوک جیسے مقامات پر صرف فیملی یونٹس کو ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ اقدام 30 جولائی کو ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے سفارشات کی روشنی میں اٹھایا گیا، جہاں ممکنہ ہجوم، بدنظمی اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا گیا تھا۔
حکام کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور یہ عدالتی کارروائی پابندی ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری میں یومِ آزادی کو جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ 14 اگست کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ مال روڈ پر موجود سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، جس سے شہر کا منظر دیدنی ہو چکا ہے۔
Post Views: 6