سوات میں سانحہ؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران معطل
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پشاور:
سوات میں فضا گٹ کے مقام پر 18 سیاحوں کو ڈوبنے کے افسوسناک حادثے پر صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران کو فوری طور پر معطل کردیا۔
وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر بابو زئی سوات، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سعد خان کو معطل کیا ہے۔
انکوائری کمیٹی قائم کردی سات دن میں رپورٹ دے گی، بیرسٹر سیف
کے پی حکومت نے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کے چیئرمین خیام حسن خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 دنوں میں اپنی انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔
اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر کارروائی ہوئی ہے، ذمہ داری کے تعین کے لیے وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے تحت انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، سوات کو سست ردعمل اور اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کو بروقت وارننگ جاری نہ کرنے پر معطل کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کو پیشگی اقدامات نہ کرنے پر اور ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج کو بھی معطل کیا گیا ہے، انکوائری کے بعد مزید ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے عمران خان کی جائیداد کی مبینہ نیلامی کا اشتہار جاری
سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس " پر جاری اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں، ہماری لیگل ٹیم معاملے کی تہ تک پہنچنے میں سرگرم عمل ہے، جلد صحیح معلومات سامنے آ جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس پر جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا جب کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ کہو ہوگی، نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی جائیداد کو پیش کیا جائے گا۔ نیلامی میں 248 کنال 8 مرلے رقبہ اور 405 کنال 3 مرلے رقبہ نیلام کیا جائے گا، اشتہار کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے افراد 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کرائیں گے، مذکورہ شخص نیلامی میں حصہ لینے سے پہلے جائیداد کا دورہ کر سکتا ہے۔
اشتہار میں کہا گیا کہ متعلقہ پٹواری نیلامی میں حصہ لینے والوں کو تمام تفصیلات فراہم کرے گا، ایولیوایشن کمیٹی کی جانب سے منظور کی گئی شرائط و ضوابط کے تحت نیلامی ہوگی، نیلامی آج موضع بہارہ کہو میں ہوگی، تاہم رپورٹ کے مطابق تاحال نیلامی میں حصہ لینے کے لیے کوئی بھی شخص نہیں پہنچا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر آج ہی سامنے آئی ہے، اگر ایسا ہے تو یہ کسی خفیہ کارروائی کا نتیجہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس " پر جاری اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں، ہماری لیگل ٹیم معاملے کی تہ تک پہنچنے میں سرگرم عمل ہے، جلد صحیح معلومات سامنے آ جائیں گی۔