سوات: سیلاب صورتحال میں غفلت برتنے پر اعلیٰ افسران معطل
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سوات میں سیلابی صورتحال کے دوران غفلت برتنے والے اعلی افسران کو معطل کردیا۔ وزیراعلیٰ پختونخوا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ اور ریسکیو کے ضلعی انچارج کو معطل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کو بروقت اقدامات نہ اٹھانے پر معطل کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمیشنر خوازہ خیلہ کو پیشگی وارننگ نہ دینے پر معطل کیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کو بروقت اقدامات نہ کرنے اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پختونخوا کے ترجمان فراز احمد مغل کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف انکوائری کی جائے گی، وزیراعلی انسپیکشن ٹیم کو باقاعدہ طور پر انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دریائے سوات میں سیلاب کے باعث مختلف مقامات پر ایک ہی خاندان کے 18 افراد سمیت 75 سے زاید افراد بہہ گئے ہیں جن میں سے 58 کو بچا لیا گیا ہے، 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور دیگر افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معطل کیا گیا
پڑھیں:
سوات، پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائیاں جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-9
سوات (صباح نیوز) سوات میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیے پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات پر ضلع بھر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ کانجو کی حدود میں ننگولئی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ کارروائی میں سوات پولیس، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور پاک آرمی کے جوانوں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا اور مشکوک افراد کی نشاندہی کرنا بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایسے آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ ضلع میں پائیدار امن یقینی بنایا جا سکے۔