وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے بجٹ میں ایک بھی نیا ٹیکس نہ لگایا معجزہ ہے، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا ہے، پنجاب کا گزشتہ 30 سال کا قرضہ صفر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے جدید ترین منصوبے ’روٹ 47‘ کا افتتاح

پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی کنڈیشنز کو پورا کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا، جب آپ 150 سے زیادہ ترقیاتی منصوبے چلا رہے ہوں اور پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہے ہوں تو آئی ایم ایف کا بڑا سرپلس ٹارگٹ پورا کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا، لیکن ہم نے پورا کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کی طرح صرف منصوبوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا کیش بیک سالانہ ڈیویلپمنٹ پروگرام دیا ہے، ہمارا اے ڈی پی پچھلے سال 840بلین کا تھا لیکن تمام پراجیکٹ کی کامیابی اور عوام کی ڈیمانڈ کے بعد اس کا حجم ایک ہزار بلین سے زیادہ بڑھایا گیا، اس میں ایک ہزار 13 ارب روپے عوام کی بھلائی پر خرچ ہوچکے ہیں، پنجاب کی ترقی پر خرچ ہونے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے پنجاب کی یوٹیلائزیشن 585 بلین روپے تھی جو اب 1100 ارب تک پہنچ گئی ہے۔ مریم نواز نے ایم پی ایز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم پی اوز کو سیلیوٹ کرتی ہیں جن کی حمایت کے بغیر وہ اہداف حاصل نہیں کرسکتی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان پنجاب اسمبلی قرضہ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پنجاب اسمبلی مریم نواز مریم نواز نے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا