سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک بہت بڑا محاذ جو بیانیہ کا محاذ ہے اس پر پاکستان کو بہت بڑی فتح ملی، بین الاقوامی سطح پر پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا گیا، صف اول کا کردار آپ صحافیوں کا تھا میں قدر کرتا ہوں۔ 

بلاول بھٹو آج صحافیوں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئے۔  شیری رحمان، شازیہ مری، نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور جمیل سومرو  بھی اُن کے ہمراہ پریس کلب موجود تھے ۔ بلاول بھٹو نے اسلام آباد پریس کلب میں شجرکاری بھی کی۔ 

مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے دعوت دی، میں پاکستان کی فتح کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات دیکھتے ہوئے کہ بھارت ہم سے 7 گنا زیادہ بڑا ہے، اس میں بھارت کو شکست دینا ہماری تاریخی فتح ہے۔ ایک بہت بڑا محاذ جو بیانیہ کا محاذ ہے اس پر پاکستان کو بہت بڑی فتح ملی، نوجوانوں نے جس طرح سوشل میڈیا کا مورچہ سنبھالا اس پر بھی ہمیں فخر ہے۔ 

پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ  144 نافذ کر دی

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کا کردار بھی بہت اچھا رہا، بین الاقوامی سطح پر پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا گیا، ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا پر بھی جو رپورٹنگ رہی بہت اچھی تھی، بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان میڈیا کی رپورٹس کو مانا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صف اول کا کردار آپ صحافیوں کا تھا میں قدر کرتا ہوں، اپنی کریڈہبیلی پر آپ لوگوں نے سمجھوتہ نہیں کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان سات گنا پیچھے نہیں ہم برابر کھڑے ہیں، پاکستان نے  اپنے ماضی سے انکار نہیں کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم نے صحیح وقت پر پر صحیح فیصلہ لیا، وزیراعظم نے کہا پاکستان بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔ 

پنجاب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

بھارت نے کسی کے ساتھ اپنی معلومات ہی شیئر نہیں کی، بھارت نے جنگ کے دوران نہ صرف میڈیا کے ذریعے بلکہ سفارتکاری ہاٹ لائن کے ذریعے بھی جھوٹ پھیلایا، بھارت کو اپنی کریڈہبیلی کا نقصان ہوا۔ 

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان نے جنگ کے دوران ٹرانس پیرینسی اور کریڈیبلیٹی دیکھائی، وزیر اعظم اگر بروقت فیصلہ نہ کرتے تو بھارت جھوٹا بیانیہ بناتا، بھارت کی کریڈیبلیٹی کو نقصان پہنچایا، بھارت مسلسل جھوٹ بولتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دفاع میں چھ جہاز گرائے، مہینہ بعد بھارت نے تسلیم کیا ہاں شاید کوئی جہاز گرا ہے۔ 

دو عام تعطیلات

انہوں نے کہا کہ سیاستدان کا اثاثہ اسکی زبان کی پاسداری ہے، ہم حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے، پاکستان نے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہمارا بیانیہ دنیا نے تسلیم کیا، دنیا نے پاکستان کے خلاف بھارتی بیانیہ مسترد کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیں امن کا نعرہ دی، بھارت کشمیر کو اندرونی ایشو بنانے کی کوشش میں تھا، کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسے کوئی مسائل نہیں جو صرف جنگ سے حل ہوں، یہ تمام مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں، ہمارا یہ بیانیہ تھا، بھارت کا ایک ہی بیانیہ تھا کہ پاکستان ٹیررستان ہے، ہم صرف پاکستان نہیں بھارت کے عوام کا بھی مقدمہ لڑ رہے ہیں، اب مودی چاہتا ہے کہ ہم نسل در نسل لڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جو نفرت کا تقسیم کا پیغام ہے امید ہے کہ اس طرف نہ جائیں ۔ 

محرم کا چانددیکھ لیا گیا، عاشورہ کی تاریخ سامنے آ گئی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر نے کہا کہ پاکستان انہوں نے کہا کہ پر پاکستان پاکستان نے

پڑھیں:

اس پورے ایوان نے صدر زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی، شیر افضل مروت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اس پورے ایوان نے صدر آصف زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین دفعہ نکالا چوتھی مرتبہ نکالے جانے کی سکت نہیں، ہمیں27ویں آئینی ترمیم پر بات کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ راجا پرویز اشرف پر آوازیں نہیں کسنی چاہیے تھیں، اس پورے ایوان نے آصف زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ آصفہ بھٹو کی موجودگی میں بینظیر کی شہادت کا ذکر ہوا، شہید محترمہ کی صاحبزادی کے دل پر کیا گزری ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنی چاہیے تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آئین ذوالفقار علی بھٹو کا ایک تحفہ تھا، بلاول بھٹو نے اپنے نانا کے کارنامے کو دفن کر دیا: اسد قیصر
  • بھارت ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام، حریت رہنماء
  • بالاکوٹ حملہ 2019: قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل قمر باجوہ کے ردِ عمل پلان کی مکمل حمایت کی تھی
  • آئین بھٹو کی امانت‘ اسلام آباد میں بہت کچھ ہو رہا ہے: بلاول
  • بلاول نے بھٹو نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے نقد رقوم کی براہ راست منتقلی کا افتتاح کردیا
  • اس پورے ایوان نے صدر زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی، شیر افضل مروت
  • دنیا ایک نئے عالمی موڑ پر، خود مختاری کا اُبھرتا ہوا بیانیہ
  • بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، حریت کانفرنس
  • غزہ کے سائے میں دنیا: امن معاہدوں سے آگے کی حقیقت
  •    بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات