ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ملاقات کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ مستقبل میں مشترکہ جدوجہد کے ذریعہ پاکستان بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ملاقات کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ مستقبل میں مشترکہ جدوجہد کے ذریعہ پاکستان بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو مستقبل میں ہونے والے مختلف پروگراموں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر اصغر دشتی، قاسم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی شہید بھٹو

پڑھیں:

مقاومت کو غیر مسلح کرنا ناممکن ہے، جھاد اسلامی

الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ جنگبندی کے معاہدے میں تو یہ طے ہوا تھا کہ نہتے شہریوں کے قتل عام اور جارحانہ کارروائیوں کو بند کیا جائیگا، لیکن اب تک 241 افراد کو قابض رژیم نے اپنے حملوں میں شہید کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین كی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" كے ڈپٹی سیكرٹری جنرل "محمد الهندی" نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کے قیام کے حوالے سے امریکی مسودے میں جان بوجھ کر مبہم نکات رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں تعینات ہونے والی کوئی بھی فورس صرف اسی صورت قابل قبول ہوگی جب وہ لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستے یونیفل کی طرح، صرف نگرانی کرے اور اس کے اختیارات و دورانیہ واضح ہوں۔ محمد الھندی نے واضح کیا کہ کسی بھی بین الاقوامی فورس کو یہ اختیار حاصل نہیں ہوگا کہ وہ غزہ میں استقامتی محاذ کو غیر مسلح کرے، پولیس کو تربیت دے اور شہریوں کی حفاظت کی کوئی ذمہ داری اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے راستے میں مقاومتہ فورسز کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا کوئی بھی منصوبہ ناکام و قابل مذمت ہے کیونکہ اس طرح کی سازشوں سے سوائے استعمار کے اسٹریٹجک ایجنڈوں کی تکمیل کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

دوسری جانب اسی سلسلے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "اسماعیل رضوان" نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ مقاومت، جنگ بندی کے معاہدے کی کامیابی چاہتی ہے اور اس پر عملدرآمد کرے گی۔ اسماعیل رضوان نے کہا کہ استقامتی محاذ، صیہونی قیدیوں کی لاشوں کے معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے میں تو یہ طے ہوا تھا کہ نہتے شہریوں کے قتل عام اور جارحانہ کارروائیوں کو بند کیا جائے گا، لیکن اب تک 241 افراد کو قابض رژیم نے اپنے حملوں میں شہید کر دیا۔ حماس کے اس سینئر رہنماء نے واضح کیا کہ معاہدے میں انسانی امداد کے 600 ٹرکوں کی غزہ میں داخلے کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے صرف 150 سے 200 ٹرک ہر روز غزہ کی پٹی میں داخل ہو پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ میں شدید غذائی قلت ہے اور دوائیوں کی کمی ہے، اسلئے جس قدر جلد ممکن ہو رفح کراسنگ کھولنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایس او جھنگ کا ضلعی شہید مقاومت کنونشن، تیمور سجاد ضلعی صدر منتخب 
  • خطے پر تسلط کیلئے صیہونیوں کا صدی پرانا خاکہ
  • عروب کو گھسیٹنا بند کردیں: ڈکی بھائی کے بھائی ضیا ذوالفقار کا جذباتی ویڈیو پیغام
  • مقاومت کو غیر مسلح کرنا ناممکن ہے، جھاد اسلامی
  • بلاول زرداری کا علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سےمولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • مولانا فضل الرحمان کی صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات
  • 27ویں آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات
  • آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات
  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات‘ فلسطین‘ مشرق وسطی میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال