نگہت عمر T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون چھ کے زیر اہتمام پہلے نگہت عمر T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں دونوں سیمی فائنلز کے فیصلے ہوگئے پہلے سیمی فائنل میچ میں عالمگیر جیمخانہ نے میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کو 36 رنز سے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ کلب نے ناردرن جیمخانہ کو 50 رنز سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا عالمگیر جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے محمد طحہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز وکٹ کیپر بیٹسمین عاشر احمد نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ حمزہ سہیل نے 25-2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب 147 رنز 19?5 اوورز میں بنا کر آوٹ ہو گئی محمود علی 50,حمزہ سہیل 37,حریر شاہد نے 28 رنز بنائے آف اسپنر عاشق علی نے 21-4 وکٹیں عبد الحئی 2/24 وکٹیں کاشف علی نے 9-2 وکٹیں حاصل کیں.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وکٹیں حاصل کیں اوورز میں کرکٹ کلب
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلی
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔
خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ سکسز 2025: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 رنز سے شکست دی
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ کرس گرین نے 46 اور کپتان ایلکس روز نے 36 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس کے باعث پاکستان نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرکٹ کھیل ہانگ کانگ