ڈی سی گھوٹکی کی ضلع بھر میں دریائوں،نہروںاورشاخوں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذکرنیکی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے ضلع بھر میں دریاؤں، نہروں اور شاخوں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کر دی۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی نے کمشنر سکھر کو ایک مراسلہ لکھ کر سفارش کی ہے کہ آبکلانی کے موسم کے باعث دریا اور نہروں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جسکے نتیجے میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع گھوٹکی میں دریا، نہروں اور شاخوں میں نہانے اور تیرنے پر 60 دن کیلیے دفعہ 144 نافذ کر کے پابندی عائد کی جائے تاکہ قیمتی جانیں محفوظ رہ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں اور انہیں نہروں اور شاخوں میں نہانے سے روکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں نہانے
پڑھیں:
جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہو نگے، پائیدار امن ممکن نہیں ‘گنڈا پور
پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے صوبے کو امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے، جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ان سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا خطے میں قیامِ امن کے مستقل حل کے لیے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا خیبر پی کے نے کئی عشروں تک افعان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی، ہم افغان مہاجرین کی باعزت انداز میں واپسی چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا سماجی شعبوں میں صوبائی حکومت اور برطانوی اداروں کی شراکت داری اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سیڈ اور ایس این جی پروگرامز کے بعد صوبے میں ایک نیا پروگرام شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔