Express News:
2025-08-15@02:41:49 GMT

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 16ڈالر کی کمی سے 3ہزار 276ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 600 روپے کی کمی سے 3لاکھ 49ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 371روپے گھٹ کر 2لاکھ 99ہزار 554روپے کی سطح پر آگئی۔

 اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 782روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 242روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت مارکیٹ میں کی سطح پر

پڑھیں:

5کلو سونے کی واپسی کا کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے کسٹم حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے ایئرپورٹ سے پکڑا گیا کروڑوں روپے مالیت کے 5 کلو سونے کی واپسی کے کیس میں کسٹم حکام سے سونے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس خالد اسحاق نے عباس علی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کسٹم انفورسمنٹ حکام نے 2006 میں لاہور ایئرپورٹ سے پانچ کلو سونا پکڑا لیکن عدالتی کارروائی کے بعد سونا واپس نہیں کیا گیا، اعلیٰ عدالت نے بھی سونا یا اس کے مساوی موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کا حکم دیا لیکن کسٹم حکام سونا یا مساوی رقم دینے سے گریزاں ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکم کے مطابق سونا یا موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹم حکام بتائے سونا کہاں ہے؟ کسٹم حکام نے بتایا کہ سونا پاکستان منٹ بھجوا کر پگھلا دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سونا کیوں پگھلایا گیا اور کس قانون کے تحت ایسا کیا گیا۔

وکیل کسٹم نے عدالت کا آگاہ کیا کہ کسٹم حکام 2006 کی قیمت کے مطابق 60 لاکھ روپے ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسٹم حکام اعلیٰ عدالتی حکم کے مطابق موجودہ ریٹ کے مطابق ادائیگی کی پابند ہے، جس پر وکیل کسٹم نے کہا کہ عدالت مہلت دے کسٹم حکام سے ہدایات کے کر آگاہ کر دیتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • مقامی سے عالمی ترقی میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف ضروری، گوتیرش
  • اماراتی ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم
  • موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
  • گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کا جشن، دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
  • مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • گورنر ہاؤس کراچی میں آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • 5کلو سونے کی واپسی کا کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے کسٹم حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
  • سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح 146900 پوائنٹس پر بند، سونا 3600 روپے تولہ سستا