راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
 دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن میں پیش آنے والے واقعے کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل حوصلے اور قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، جو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنے خوارج کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک متحد ہے اور ہر قیمت پر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
انہوں نے ریاستی عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث تمام سہولت کاروں، معاونین اور مجرموں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کو یقین دلایا کہ ہر معصوم پاکستانی کے لہو کا بدلہ لیا جائے گا اور پاکستان کے داخلی استحکام کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
فیلڈمارشل نے خصوصاً خیبر پختونخوا پولیس سمیت سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ حکومتی اداروں پر زور دیا کہ ان کوششوں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے ان اداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے پاک فوج کی مکمل معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
کور ہیڈکوارٹرز آمد پر فیلڈمارشل کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے جائے گا

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت پھر بےنقاب

فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جس کے پیش نظر بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست روابط قائم رکھے اور پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کی۔ذرائع کے مطابق بھارت نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اپنے ملک میں علاج کی سہولیات فراہم کیں، گودی میڈیا نے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کوجواز فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ مودی اور اجیت دوول نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ساتھ اپنے روابط کابرملااعتراف کیا. تاہم کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے، بھارت کے دہشتگردانہ عزائم نہ صرف خطے بالکل عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ امریکا پر وائٹ ہاؤس میں پذیرائی، بھارت ناخوش ، فنانشل ٹائمز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت پھر بےنقاب
  • فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ سامنے آگئی
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ، بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے
  • پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
  • گلگت: دنیور نالے میں جاں بحق ہونیوالے 7 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • بھارت خطہ میں عدم استحکام پر بضد، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، دورہ امریکہ، تعاون جاری رہے گا: فیلڈ مارشل
  •  فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دوسرا دورۂ امریکا تعلقات میں بہتری کی علامت ،بلوم برگ 
  • امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدہ ،پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے،فیلڈمارشل
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں