پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے،فیلڈمارشل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں نکلتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، ہمارادشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کامسلسل مظاہرہ کررہاہے ،دشمن اگرسمجھتاہے کہ ملکی خودمختاری پر حملے کو برداشت کریںگے تو یہ اس کی غلط فہمی ہوگی،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی شاندار کمیشننگ پریڈ سے خطاب انہوں نے کہا کہ میری ٹائم واریئرز کی یہ پروقار پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ تربیتی معیار کا عملی مظہر ہے۔
فیلڈ مارشل نے کامیاب کیڈیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پُراعتماد انداز میں قوم کی امیدیں سمٹ آئی ہیں۔ انہوں نے دوست ممالک — ترکی، بحرین، عراق، فلسطین اور جبوتی — کے کیڈیٹس کو بھی تربیت مکمل کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔
آرمی چیف نے امیدظاہرکی کہ پاک بحریہ کا حصہ بننے والے افسران اعلیٰ عسکری اخلاقیات اور غیرمعمولی مہارت کے امین ہوں گے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر کریں کیونکہ بحری جنگ کا منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔
انہوں نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک بیانیے سے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ بھارت نے گزشتہ برسوں میں دہشت گردی کے بہانے دو بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے، تاہم پاکستان کے مؤثر جواب سے بڑے تنازعے کو ٹالا گیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان آئندہ بھی اپنی خودمختاری پر حملے کو برداشت کرے گا، تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع میں کوئی جھجک نہیں دکھائے گا۔
انہوں نے سورہ بقرہ کی آیت 249 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ تھوڑی سی تعداد نے اللہ کے حکم سے بڑی تعداد کو شکست دی، اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جب پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان یہ جنگ مکمل کامیابی تک جاری رکھے گا۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جسے دہشت گردی کہتا ہے، وہ کشمیریوں کی جائز آزادی کی جدوجہد ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
آرمی چیف نے سورہ آلِ عمران کی آیت 54 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ انہوں نے چالیں چلیں اور اللہ نے بھی تدبیر کی، اور بہترین تدبیر کرنے والا اللہ ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں نکلتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
خطاب کے اختتام پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے اور دشمن کی تمام رکاوٹوں کے باوجود ہمارا ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
اس سے پہلے پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر فیلڈ مارشل نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بعد ازاں123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اورفارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا جب کہ تقریب میں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا جبکہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمٰن کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے فیلڈ مارشل پاسنگ ا نے کہا کہ ہوئے کہا انہوں نے ٹ پریڈ
پڑھیں:
یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
اسامہ ملک : یکم جون سے لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز کا معاملہ،پہلے دن کتنے شہری کیمرے کی نظر میں آئے؟ کتنے چالان ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی۔
کراچی شہر میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان سسٹم کے آغاز کے پہلے ہی دن مجموعی طور پر 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تمام چالان میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے اور آنے والی مرکزی سڑک پر کیمروں کی مدد سے کیے گئے، پہلے دن مجموعی طور پر 11 مختلف کیٹیگریز کی گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اعداد و شمار کے مطابق بڑی بسوں کے 2، کوسٹر کے 2، ڈبل کیبن کا 1 اور عام گاڑیوں کے 9 چالان کیے گئے، اسی طرح منی بس کے 6، منی ٹرک کے 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان بھی جاری ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے 43 چالان کیے گئےجبکہ ٹرک کے 3، وین کے 4 اور واٹر ٹینکر کے 2 چالان بھی شامل ہیں۔
تمام چالان اس بنیاد پر کیے گئے کہ گاڑیاں اپنی مقررہ لین چھوڑ کر دوسری لین میں چل رہی تھیں، مزید یہ بھی سامنے آیا کہ فرسٹ لین میں کم رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات