یورینیم کی افزودگی پر ایران پر دوبارہ بمباری کرنے پر غور کریں گے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
تہران : تہران میں حالیہ ایران-اسرائیل تنازع میں ہلاک ہونے والے 60 سے زائد سینئر کمانڈرز اور جوہری سائنسدانوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ہلاک ہونےوالے ایرانی سینئر کمانڈرز میں ایران کے پاسداران انقلاب کےسابق کمانڈر ان چیف حسین سلامی، ایرانی مسلح افواج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری، ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورسز کے سابق کمانڈر امیر علی حاجی زادہ اور بہت سے دیگر اعلی ٰ فوجی حکام شامل تھے۔ اس بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جانتے ہیں کہ ان کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے وہ ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے ایران کو تیز اور مکمل بحالی کا بہتر موقع میسر آئےگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے خامنہ ای کے بیان کے بعد فوری طور پر پابندیاں اٹھانے کی تمام کوششیں ترک کر دی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ شروع نہیں کرے گا اور اس کی تصدیق کے لئے بین الاقوامی جانچ پڑتال قبول کرےگا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یورینیم کی افزودگی پر ایران پر دوبارہ بمباری کرنے پر غور کریں گے۔ اسی دن امریکی سینیٹ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پیش کردہ ایک بل کو مسترد کر دیا، جس کے مطابق ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے اختیار کو محدود کیا جائےگا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
ہماری قومی سلامتی امریکہ و یورپ کی خواہش پر نہیں بن سکتی، مئیر تہران
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں علی رضا زاکانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ڈیفنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہمارے لئے یورپ کی باتیں قبول کرنا ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صدارتی امیدوار اور تہران کے میئر "علی رضا زاکانی" نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو كی، جس میں انہوں نے ایران كے میزائل پروگرام اور اس كی رینج سے متعلق امریكہ و یورپ کے خطرناک عزائم پر تبصرہ کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ یورپ اپنی خواہشات اور آرزووؑں کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے غیر قانونی مطالبے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے نہیں کہ ہم اپنے آپ کو یورپ کی غیر قانونی خواہشات کے مطابق ڈھالیں۔ ہمارے لئے قومی سلامتی اور قومی صلاحیتیں سب سے اہم ہیں۔ علی رضا زاکانی نے کہا کہ ہم اپنے ڈیفنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہمارے لئے یورپ کی باتیں قبول کرنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب حال ہی میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل علی لاریجانی نے اشارہ کیا کہ مغرب، تہران کے ساتھ مذاکرات میں میزائل ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اصرار کر رہے ہیں کہ ہمیں اپنی میزائل انڈسٹری پر بات کرنی چاہئے۔