پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے جبکہ زخمیوں میں 3 مرد  اور 3 خواتین شامل ہیں، بارش کے باعث مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50 کو جزوی اور 6 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، سیلاب/فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے جبکہ زخمیوں میں 3 مرد  اور 3 خواتین شامل ہیں، بارش کے باعث مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50 کو جزوی اور 6 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثات صوبے کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ آباد، چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے، سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سوات رہا جس میں 13 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے۔  ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کے مطابق کے باعث

پڑھیں:

خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کی ٹوازرم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورازم پولیس کےلیے ٹورازم ایکٹ میں ترمیم کابینہ سے منظور کی جا چکی ہے، جون میں ترمیم کے باوجود اسمبلی اجلاس میں اس ترمیم کو پیش نہ کیا جا سکا۔

خیبر پختونخوا میں سیاحت کا فروغ، ٹورازم ایکٹ تیار

خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی مرتبہ...

ذرائع کے مطابق ٹورازم پولیس کے تقریباً 160 کانسٹیبلز اس وقت ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی ٹورازم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ آج ٹورازم پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی، اسمبلی سے ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد مزید تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں ڈبل شفت اسکول سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
  • آئندہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • مون سون کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • خیبر پختونخوا: جعلی کرنسی کی فیکٹری سے ایک کروڑ سے زائد جعلی نوٹ برآمد
  • کراچی: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا قتل: خواتین سمیت 4 مشتبہ افراد زیرحراست
  • خیبر پختونخوا میں قیامِ امن کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے یا نہیں؟
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم، نئے انتخابات کا فیصلہ
  • بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان
  • نیب نے 6ماہ کے دوران 547ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے