اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس کون ہوگا؟ فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو ہوگا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے۔
صدر مملکت کی جانب سے ہائیکورٹ کے ججوں کی سینیارٹی لسٹ جاری کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 سینیئر ججوں کے ناموں پر غور ہوگا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی کے تعین سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے جسٹس سرفراز ڈوگر کو عدالتِ عالیہ کا سینیئر ترین جج قرار دیا ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیارٹی میں سرفہرست، جسٹس محسن اختر کیانی کو دوسرے جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے۔
مزید برآں، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کے مستقل تبادلوں کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں سینیارٹی سے متعلق جاری مباحثے میں ایک واضح پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں ججز کی تعیناتی اور عدالتی نظم و نسق پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس خادم حسین سومرو جسٹس سرفراز ڈوگر جسٹس محمد آصف جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس سینیارٹی مستقل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس سینیارٹی مستقل چیف جسٹس یحیی ا فریدی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس
پڑھیں:
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکا، امدادی ٹیمیں روانہ
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں