شاہ رُخ خان کے کالج کی وہ جونیئر کون ہے جو فلم میں انکی ماں کا کردار نبھا چکی ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
بالی وڈ اداکارہ شیبا چڈھا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کالج میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جونیئر تھیں، مگر فلموں میں انہوں نے شاہ رخ خان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شیبا چڈھا نے اپنی پہلی فلم 'دل سے' کا ذکر کیا، جس میں ان کا کردار چھوٹا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں اداکارہ منیشا کوئرالہ کسی مصروفیت کی وجہ سے سین نہیں کر سکیں، جس پر انہیں منیشا کے کپڑے پہن کر سین کرنے کا موقع ملا۔
شیبا چڈھا نے مزید بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں بننے والی فلم 'رئیس' اور 2018 کی فلم 'زیرو' میں بھی کام کیا، جہاں انہوں نے کنگ خان کی ماں کا کردار نبھایا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان ان سے آٹھ سال بڑے ہیں اور کالج میں ان کے سینئر تھے۔
اداکارہ نے بالی ووڈ میں ماں کے کردار کے لیے کیے جانے والے انتخاب پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ انہیں ایسے کردار دیے گئے جہاں ان سے عمر میں صرف دس سے بارہ سال چھوٹے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں 30 سالہ خواتین کو بھی بڑی عمر کے اداکاروں کی ماں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جوکہ عجیب ہے۔ شیبا چڈھا نے کہا کہ ابتدا میں یہ بات انہیں عجیب لگتی تھی، لیکن وہ خود کو اس کام کے لیے تیار کر لیتی ہیں کیونکہ کام ہی سب کچھ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان انہوں نے کا کردار
پڑھیں:
فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت
پاکستان کے فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر پر پانچ میچز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔
کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے، عرفان جونیئر اب آسٹریلیا میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔
وہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، عرفان جونیئر پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کی جانب سے کھیلے ہوئے ہیں۔
چند برس قبل عرفان جونیئر آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے، ان پر آسٹریلیا میں لوکل کرکٹ کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے کے اہل ہوئے۔