وہ مقبول ترین پاکستانی ڈرامے جو ان دنوں ناظرین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
بھارتی حکومت نے حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانی ڈرامہ چینلز کو یوٹیوب پر بند کر دیا ہے، لیکن پاکستانی تخلیق کاروں نے متبادل راستے تلاش کر لیے ہیں۔ نئے یوٹیوب چینلز جیسے "ٹاپ پاکستانی ڈراماز” اور "ڈرامہ بازار” کے ذریعے بھارتی شائقین اب بھی یہ ڈرامے بآسانی دیکھ رہے ہیں۔
پاکستان سمیت بھارت میں ان دنوں 2025 کے مقبول ترین ڈراموں میں سرفہرست ہے "شیر”، جس میں دانش تیمور اور سارہ خان کی اداکاری سے شائقین بےحد متاثر ہورہے ہیں۔
ان دنوں سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ایک اور ڈرامہ "پرورش” بھی بےحد مقبول ہورہا ہے، جس میں سماجی اقدار اور خاندانی تنازعات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ڈرامہ "دستک” بھی بھارتی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو ایک جذباتی ڈرامہ ہے اور سنگل ماؤں کی جدوجہد پر مبنی ہے۔
جبکہ مہوش حیات اور احسن خان کا ڈرامہ ڈائن بھی ان دنوں پاکستان سمیت پڑوسی ملک میں اپنی شاندار پروڈکشن اور بڑی کاسٹ کے باعث ناظرین کی داد سمیٹ رہا ہے، جبکہ دانش تیمور کا ڈرامہ "من مست ملنگ” یوٹیوب پر 910 ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔
دوسری جانب ڈرامہ "ہمراز” ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے جس میں عائزہ خان اور فیروز خان اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں یہ ڈرامہ بھی شائقین کو بےحد متاثر کر رہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ریڈمی 15 فائیو جی کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ جبکہ گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی رینکنگ میں دوسری اور تیسری پوزیشن میں بھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست درج ذیل ہے:
گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی طرح گزشتہ ہفتے بھی ریڈمی 15 فائیو جی پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر رہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی چوتھے ، ایپل آئی فون 16 پرو میکس پانچویں اور شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی چھٹے نمبر پر ہیں۔
سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں اور شیاؤمی ریڈمی نوٹ 14 پرو فائیو جی آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 نویں اور 10 ویں پوزیشن پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو موجود ہیں۔