عرب میڈیا بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں کا بھارت کے بعد اب عرب پر بھی چرچا ہورہا ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی جاندار کہانی، شاندار اداکاری کی وجہ سے دھوم اور سحر آج بھی برقرار ہے ہے اور لوگ انہیں آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 5 ڈراموں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانی درد بھری اور خوبصورت ہوتی ہے جو ناظرین کو اپنی طرف کھنیچتی ہے۔
یہ سیریل ہمیشہ روایتی 'خوشگوار انجام' پر ختم نہیں ہوتے بلکہ زندگی کی الجھنوں، درد اور المیوں کو بڑی بے باکی سے دکھائے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پہلے نمبر پر ڈرامہ ہم سفر ہے جس میں دکھائی جانے والی محبت کی کہانی اور اتار چڑھاؤ آخر تک ناظرین کو باندھے رکھتا ہے۔
دوسرے نمبر پر زندگی گلزار ہے ڈرامہ رہا جس میں طبقاتی تقسیم، صنفی توقعات اور پرانے زخموں کی عکاسی کی گئی ہے۔
تیسرے نمبر پر ڈرامہ دام رہا، جس میں دو لڑکیوں کی دوستی کو دکھایا گیا ہے اور ان میں سے ایک لڑکی اپنی دوست سے جھگڑے کے بعد اُس کے بھائی سے محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے۔
چوتھے نمبر پر ڈرامہ داستان ہے جس کی کہانی جھنجھوڑ دینے والی ہے۔ اس میں فرقہ وارانہ تقسیم کے دور میں اصول پسند اور مثالی جوڑے کو دکھایا گیا ہے، جو معاشرے کی وجہ سے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھتا ہے۔
رپورٹ میں پانچویں نمبر پر ڈرامہ رہائی رہا، جس میں ظلم کا شکار لڑکی دوبارہ عزت حاصل کرتی اور اپنی بہو کو کم عمری کی شادی کی فرسودہ رسم سے بچاتی جبکہ اُس کا بیٹا وسیم (کردار) ظالم ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
آزادی اور قربانی کی کہانی، ہیروز آف پاکستان کی زبانی
پاکستان کی کہانی اُن لوگوں کی زبانی جنہوں نے آزادی کی قیمت قربانیاں دے کر چکائی۔
یوم آزادی کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے انجینیئر محمد صادق خان سے خصوصی ملاقات کی گئی۔
آزاد کشمیر کے ہیرو محمد صادق خان، جدوجہدِ آزادی کا حصہ رہ چکے ہیں۔
انجینیئر محمد صادق خان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ ایک ملک ایسا بنا ہے جہاں ’’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘‘ قانون ہوگا، کشمیر کو آزاد کروانے والوں کا نظریہ بھی یہی تھا کہ یہ ملک اسلامی ہو۔
انجینئر محمد صادق خان نے کہا کہ اسلام کے نام پر ملک بننے کے بعد ہندوؤں کے ساتھ رہنے کا کوئی جواز نہ رہا، پاکستان بننے کی خبر ملتے ہی ہندوؤں نے مسلمانوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔ پاکستان نے ہمیں جو آزادی دی، وہ کسی دوسری قوم کو حاصل نہیں ہوئی۔
یوم آزادی کے موقع پر جدوجہد آزادی کے ہیروز کو پوری قوم کا سلام ہے۔