نواز شریف اور خواجہ آصف کی ملاقات میں گلے شکوے اور ہنسی مذاق کی اندرونی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے 8 اگست 2025 کو لاہور جاتی امراء رائے ونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، یہ ملاقات خواجہ آصف کی جانب سے بیوروکریسی کے حوالے سے تنازع خیز بیانات اور ان کے مستعفی ہونے کی افواہوں کے بعد ہوئی۔
ن لیگ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے خواجہ آصف سے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے جو ٹویٹ کیا ہے کہ پرتگال میں پاکستان کی بیوروکریسی نے پراپرٹیز خرید رکھی ہیں وہ نہیں کرنا چاہیے تھا ،جس پر خواجہ آصف نے بتایا کہ جو میں نے کہا وہ بات درست ہے، ٹھیک ہے اگر آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹویٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: خواجہ آصف کو بیوروکریسی سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی، رانا ثناللہ
خواجہ آصف نے اس بات کا اظہار کیا کہ ضلع سیالکوٹ میں اگر کسی بیوروکریٹ کی تبدیلی کرنا ہے تو مجھے بھی لوپ لینا چاہیے تھا، سیالکوٹ میں اے ڈی سی آر کو ہٹایا گیا اور مجھے سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔ ن لیگ ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مجھے اس حوالے بتایا ہے کہ اقبال سنگھیڑا پر کرپشن کے الزمات ہیں اور یہ الزامات سیالکوٹ کے کاروباری لوگوں کے ہیں، مریم نواز نے اس معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اس پر کاروائی کی ہے۔
ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ اگر کچھ بھی سیالکوٹ میں بیوروکریسی کے حوالے سے کرنا ہو تو مجھے سے مشورہ کیے بغیر نہ کیا جائے، یہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی ہدایت کریں کسی کہ کہنے پر کان نہ دھریں یہاں تک خواجہ آصف نے اے ڈی سی آر پر لگائے گئے الزامات کا بھی دفاع کیا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ تحقیقات ہو رہی ہیں سب سامنے آجائے گا۔
مزید پڑھیں: ’پرتگال میں جائیدادیں، اربوں کی سلامی‘ خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر سنگین الزام
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی بتایا کہ میرے فون نمبرز بند نہیں تھے، میرے بچے امریکا سے آئے تھے تو میں لاہور میں ہی تھا اور فیملی کے ساتھ مصروف تھا، خواجہ آصف نے کہا کچھ سیالکوٹ کے کاروباری لوگ آپ سے ملنا چاہتے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا اقبال سنگھیڑا کے خلاف بھی شکایات کچھ کاروباری لوگوں نے مریم نواز تک پہنچائی ہیں۔
ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ ملاقات میں خوش گپیوں اور قہقہوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ خواجہ آصف جانے لگے تو میاں صاحب سے پوچھا کہ مری کب جائیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ ہفتے کو میں مری چلا جاؤں گا۔
دوسری طرف اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا کی گرفتاری کے بعد ایک صوبائی وزیر کا نام بھی ذکر بھی زیر گردش رہا کہ وہ بھی زیر عتاب ہے۔ سیالکوٹ سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ذیشان رفیق ہیں۔ وی نیوز کی صوبائی وزیر ذیشان رفیق سے بات تو انہوں نے کہا کہ میرا اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا سے رابط رہتا ہے۔ حلقے کے لوگوں کے کاموں کے حوالے سے عموماً بات چیت ہوتی رہی ہے اب وہ کرپشن کرتے تھے یا نہیں، اس کا مجھے کوئی آئیڈیا نہیں، ادارے موجود ہیں وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی وزیر دفاع نے ایس سی او اعلامیے پر دستخط کیوں نہیں کیا؟ خواجہ آصف نے اندر کی بات بتادی
اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا کون ہیں اور کیا الزامات ہیںمحمد اقبال سنگھیڑا سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) ہیں۔ وہ سرکاری افسر ہیں جنہوں نے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ حال ہی میں کرپشن کے الزامات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن نے انہیں یکم اگست 2025 کو گرفتار کیا، کیونکہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کے بدلے 17 کروڑ روپے کی رشوت لی۔ تفتیش کے دوران انہوں نے کروڑوں روپے کی جائیداد، بشمول لینڈ کروزر، رولیکس گھڑی، کمرشل پلاٹس اور نقدی، کا اعتراف کیا ہے۔ ان سے 13 کروڑ روپے برآمد ہو چکے ہیں، جبکہ 4 کروڑ سے زائد کی برآمدگی باقی ہے۔ لاہور کی ایک عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں 11 اگست 2025 تک 4 دن کی توسیع کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکستان مسلم لیگ ن جاتی امراء رائے ونڈ سیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا نواز شریف وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر ہاؤسنگ ذیشان رفیق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکستان مسلم لیگ ن جاتی امراء رائے ونڈ سیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا نواز شریف وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر ہاؤسنگ ذیشان رفیق خواجہ آصف نے نواز شریف نے نے بتایا کہ اے ڈی سی آر مریم نواز وزیر دفاع انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات
فوٹو: پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کے درمیان ملاقات باکو میں یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے پاک ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ پاک ترک صدور کا عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق، اعلامیہ پاک ترک اسٹریٹجک تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاقوزیر اعظم نے ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاک ترکیہ دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ترکیہ کا ایک وزارتی وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔