سید عاصم منیر سے جنرل عبدالرحمان موسوی کا رابطہ، جنگ میں حمایت پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کی حکومت مسلح افواج اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اصولی اور جرات مندانہ حمایت نے ایران کے مؤقف کو تقویت دی اور خطے میں یکجہتی کو پیغام دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحمان موسوی نے اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران حمایت پر پاکستان سے باضابطہ اظہار تشکر کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق جنرل موسوی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کی حکومت مسلح افواج اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اصولی اور جرات مندانہ حمایت نے ایران کے مؤقف کو تقویت دی اور خطے میں یکجہتی کو پیغام دیا۔
واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں پر اچانک حملوں کا آغاز کیا تھا، جن میں ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈرز سمیت جوہری سائنسدان بھی شہید ہوئے۔ ابتدائی حملے شہری و عسکری اہداف پر انتہائی تباہ کن نوعیت کے تھے۔ اس کے بعد امریکا نے بھی فردو، اصفہان اور نطنز میں ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی کارروائیاں کیں، جس سے خطے میں ایک نئی جنگی فضا پیدا ہو گئی، جوابی کارروائی میں ایران نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے جنہوں نے تل ابیب سمیت دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔
پاکستان نے اس جنگ کے دوران بارہا خطے میں امن کی بحالی پر زور دیا لیکن ساتھ ہی یکطرفہ جارحیت کی مذمت اور ایران کی خودمختاری کے دفاع کی حمایت کا اعلان بھی کیا، پاکستانی وزارت خارجہ اور اعلیٰ عسکری قیادت کی سطح پر جاری بیانات میں مسلم امہ کے اتحاد اور علاقائی خودمختاری کے احترام کو مرکزی نکتہ قرار دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں ایران
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ‘پیٹریاٹک وار میڈل’ سے نواز دیا گیا
راولپنڈی : آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ "پیٹریاٹک وار میڈل” سے نوازا، میڈل صدر الہام علییف کی جانب سے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیردفاع کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آذربائیجان کے ساتھ مثالی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے تنازع کے پُرامن حل پر مبارکباد دی۔آذربائیجان کے نائب وزیردفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو سراہا۔ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔کرنل جنرل کریم والیئف نے آرمی چیف کو آذربائیجان کا اعلیٰ "پیٹریاٹک وار میڈل” پیش کیا، جو صدر الہام علییف کی جانب سے فوجی تعاون کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔اس موقع پر کرنل جنرل کریم والیئف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم والیئف کوجی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔